counter easy hit

کراچی: اغواکاروں نے تاوان کی آن لائن وصولی شروع کر دی

غیر قانونی سموں کے خلاف کارروائی کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے تاوان طلب کرنے کی وارداتیں بڑھ گئیں، تحقیقاتی ادارے تاحال لکیر کے فقیر، اغواکار کا یا آن لائن پیمنٹ پروسیس سے رقم کی منتقلی کا سراغ نہیں مل سکا

Karachi: kidnappers began online collection of ransom

Karachi: kidnappers began online collection of ransom

کراچی:  اغواء کاروں نے تاوان کی وصولی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔ پرفیکٹ منی نامی ویب سائٹ کے ذریعے تاوان کی وصولی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق وقت کے ساتھ جرائم پیشہ افراد نے بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اب تک تفتیش کے روایتی طریقے اپنائے ہوئے ہیں۔ ماضی قریب میں جب جرائم پیشہ افراد کی جانب سے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں جعلی کوائف پر جاری ہونے والی موبائل سموں کا استعمال شروع کیا گیا تب بھی تحقیقاتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے کچھ عرصے تک ایسے گروپوں کا سراغ لگانا مشکل ہو گیا تھا تاہم جب تحقیقاتی اداروں نے جی ایس ایم لوکیٹرز اور لوکیشن ٹریسنگ سسٹم کا استعمال شروع کیا تو بعض اہم گروپ نرغے میں آئے اور ان کا خاتمہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ کچھ عرصے میں اغوا برائے تاوان کی ایسی وارداتیں بھی ہوئی ہیں جن میں ملزمان کی جانب سے مغوی کی رہائی کے لئے تاوان غیر ملکی ویب سائٹ کے ذریعے طلب کیا گیا ۔ اب تحقیقاتی اداروں نے اس حوالے سے بھی چھان بین شروع کر دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آن لائن پیمنٹ پروسیس ایسا آن لائن اکاؤنٹ ہے جو انٹر نیٹ پر اپنی رقم وصول کرنے یا بھیجنے کیلئے کھولتے ہیں اور مختلف ممالک کے مشہور و معروف پیمنٹ پروسیسز اس وقت انٹر نیٹ پر کروڑوں افراد کو رقوم کے لین دین کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ اس کی معمولی فیس وصول کی جاتی ہے۔ پاکستان میں بینکوں میں رقوم منتقل کرنے اور نکلوانے کیلئے چیک بکس یا اے ٹی ایم کارڈز کی سہولت موجود ہے۔ بالکل اسی طرح ان آن لائن پیمنٹ پروسیسز میں رقم جمع کرنے اور نکلوانے کیلئے ایکسچینج یا اے ٹی ایم کی سہولت موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرفیکٹ منی ڈاٹ آئی ایس مقبول آن لائن پیمنٹ پروسیس ہے اور پاکستان سے اس ا کاؤنٹ کھولا اور استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اگر صارفین اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کر یں تو اپنے مقامی بینک اکاؤنٹ کو اس اکاؤنٹ سے لنک کر کے مقامی بینک اکاؤنٹ میں بھی رقم آسانی سے ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ تحقیقاتی ادارے تاحال ایسی وارداتوں میں اغوا کاروں یا رقوم کی منتقلی کا سراغ نہیں لگا سکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website