counter easy hit

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ملتوی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیا گیا، ڈیڑھ گھنٹے سے زائد انتظار کے بعد کمیٹی ممبر منزہ حسن نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس The National Assembly Standing Committee for Human Rights suspendsمیں شریک آئی جی سندھ سمیت دیگر شرکاء سے معذرت کرلی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس میں 21 ممبران میں سے صرف 3 ارکان نے شرکت کی، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی بلوچستان اور کے پی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں بچوں کے ساتھ زیادتی سمیت دیگر معاملات شامل تھے، ڈیڑھ گھنٹے انتظار کے بعد کمیٹی ممبر منزہ حسن نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم اور حساس معاملات آج کے ایجنڈے میں شامل تھے ،اس ایجنڈے پر سب کو سنجیدہ ہونا چاہئے تھا ۔

انہوں نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونے پر شرمندگی ہے ،افسوس ہے کہ دور دراز سے آئے ہائی آفیشلز کا وقت بھی ضائع ہوا، کمیٹی کی جانب سےمعذرت خوا ہ ہوں، جس کے بعد کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیا گیا ۔