تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ن لیگ نے معیشت کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا ہے، اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کے بجائے ٹھیک کریں گے۔

ان کاکہناتھان لیگ نےمعیشت کاگلا گھونٹ کررکھ دیا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے لوگوں کےلئےسہولیات پیدا کرینگے،انہوں نے کہا کہ ہمرامقصدنظام میں تبدیلی لا کرملک میں خوشحالی لاناہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کےبجائے ٹھیک کرینگے، ایف بی آراوراسٹیٹ بینک کو خود مختار ادارہ بنائیں گے،انہوں نےمزیدکہا کہ جنوبی پنجاب صوبےکےقیام کوحقیقت بنائیں گے، صوبےکےقیام سےعوام کوانکےحقوق مل سکیں گے،








