counter easy hit

چوہدری سرور کی جانب سے خالی کی جانے والی سینیٹ کی نشست پر ن لیگ نے بھی اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک )ن لیگ کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد آج سے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ن لیگ کا امیدوار بھی سامنے آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور کے گورنر پنجاب بننے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر
ضمنی انتخاب تین اکتوبر کو ہونے جارہاہے اور اس حوالے سے تحریک انصاف پہلے ہی اپنے امیدوار کا اعلان کر چکی ہے تاہم اب ن لیگ نے بھی اپنے امیدوار کا اعلان کر دیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کی جانب سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے خواجہ حسان کو نامزد کیا گیاہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے امیدوار وسیم شہزاد امیدوار ہوں گے تاہم اب تک مجموعی طور پر سینیٹ کی نشست کیلئے 8 امیدواروں نے کاغذت نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔یاد رہے کہ عمران خان نے میانوالی کی آبائی سیٹ برقرار رکھتے ہوئے باقی پانچ نشستیں خالی دی ہیں جن پر ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہرنے جارہے ہیں اور این اے 131 سے وزیراعظم نے ولید اقبال کو ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم اب اس حلقہ سے ٹکٹ ہمایوں اختر کو جاری کر دیا گیاہے جبکہ ولید اقبال کو سینیٹر بنانے کا کہا گیاتھا لیکن ٹکٹ وسیم شہزاد کو دیا گیاہے تاہم ولید اقبال کو وزیراعظم کا سیاسی مشیر مقرر کر دیا گیاہے ۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی نااہلی کیلیے درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس مامون الرشید نے خواجہ آصف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور ان سے تحریری جواب طلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون الرشید نے خواجہ آصف کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔ین اے 73 سےپی ٹی آئی کےامیدوار عثمان ڈارنےدرخواست دائر کی۔عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کروایا۔۔خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے۔عثمان ڈار نے استدعا کی کہ این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد میں ناکام رہا۔53پولنگ اسٹیشنز کے پولنگ بیگز الیکشن کے اگلے روز جمع کروائے گئے۔1406 ووٹوں کے فرق کی وجہ سے ری کاؤنٹنگ کا حکم دیا جانا چاہیے۔دوبارہ الیکشن کا حکم دیا جائے، مقدمے کےاخراجات خواجہ آصف سےلینے کا حکم دیا جائے۔۔لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست منظور کر لی اور عدالت نے خواجہ آصف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور ان سے تحریری جواب طلب کیا ہے۔واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی تھی۔عثمان ڈار نے ریٹرنگ افسر کو حلقے کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کو خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔