counter easy hit

مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف والوں نے جیت یقینی بنانے کے لیے کوششیں

لاہور (ویب ڈیسک) سینٹ کے ضمنی انتخابات میں تین روز باقی رہ گئے۔ 15نومبر کو سینٹ کے انتخابات کیلئے ووٹنگ پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) نے ارکان اسمبلی سے رابطے بڑھا دئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل حکومتی اتحادی جماعت کی طرف سے ویڈیو لیک ہونے کے بعد
مسلم لیگ (ن) متحرک ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سعود مجید نے جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے رابطے تیز کر دئیے ہیں اور ووٹ دینے والے ارکان کو اپنی حمایت کا مکمل یقین بھی دلایا ہے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے ، پولنگ 15نومبرکو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی خواتین کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی اور عمومی نشست پر سینیٹر ہارون اختر خان کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر کاغذات نامزدگی31 اکتوبر شام پانچ بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جن کی جانچ پڑتال 3 نومبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف پانچ نومبر جبکہ ان پر فیصلے 7نومبرکو ہوںگے۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 8 نومبرکو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی9 نومبرکو واپس لئے جاسکیں گے۔ پولنگ 15نومبرکو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کرانے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر ظفر اقبال حسین کو ریٹرننگ آفیسر تعینات کردیا ہے جبکہ 5پولنگ افسران بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔