counter easy hit

شیخ رشید کی پیش گوئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ریلوے کی 100دنوں کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ ریلوے میں میرٹ پر 11ہزار بھرتیوں کا ٹارگٹ جلد پورا ہوگا۔ 6نئی ایکسپریس ٹرینوں کا آغاز پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ نیا سال چڑھنے تک پاکستان کے تمام بڑے چوروں پر جھاڑو پھر جائے گی۔ 10نئی ٹرینوں،مال گاڑیوںکی تعداد میں اضافے کا وعدہ پورا کیا ہے، 10ہزار ناکارہ مال گاڑیوں کے ڈبوں کونیلام، ریلوے کالونیز کی بجلی کا نظام واپڈا کے حوالے اور ریلوے آئل ڈپو کا مکمل آڈٹ کا حکم دیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ریلوے کے اخراجات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہونے کی بجائے اور بڑھے گی جس کی ذمہ دار پچھلی حکومتیں ہیں، شہباز شریف کرپشن کرنے میں نواز شریف سے دس قدم آگے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میںشیخ رشید نے کہا کہ آسیہ کے معاملے پر حکومت وضاحت کر چکی ہے اس کو قبول کرنا چاہیے۔ ملک میں بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میںاضافے کی ذمہ دار وہ حکومتیں ہیں جنہوں نے بے دردی سے اس ملک کو لوٹا اور جن کے احتساب سے جمہوریت خطرے میں پڑتی ہے۔ ریلوے میں اصل آمدنی کا ذریعہ مال گاڑی ہے۔ مال گاڑیوں کی تعداد10سے 14کی جارہی ہے۔ دو مال گاڑیاں فوری طور پر ریلوے فریٹ کمپنی کو سونپی گئی ہیں۔ چین کا اعلیٰ سطح کا وفد 19دسمبر کو ریلوے ہیڈ کواٹر کا دورہ کرے گا اور 31دسمبر تک تمام معاملات طے پاجائیں گے۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔