counter easy hit

تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس

اسلا آباد ( دانش اورنگزیب) تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس چیئرمین عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔  ملک بھر سے پارلیمانی بورڈ کے اراکین اجلا س میں شریک ہوئے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اہل کشمیر کی حق خودارادیت کیلئے جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری مداخلت اور بھارت کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ سامنے آیا ہے اجلاس میں آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل فوری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امیدواروں کی  آن لائین درخواستیں طلب کرنے اور کوائف مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ پر درخواست فارم آج شام سے دستیاب کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

قومی اسمبلی کیلئے خواہشمند امیدوار ایک لاکھ روپے بطور زر ضمانت درخواست کے ساتھ جمع کروانے کے پابند ہونگے۔ صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار درخواست فارم کے ساتھ پچاس ہزار روپے بطور زر ضمانت جمع کروائیں گے۔ اجلاس میں حتمی امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے الیکشن مینجمنٹ سیل کی جانب سے طریقہ کار اور انتخاب کے مراحل پر مفصل بریفینگ دی گئی۔

پنجاب اور اسلام آباد کے امیدواروں کی درخواستوں پر غور کیلئے پارلیمانی بورڈز کا اجلاس بالترتیب 14اور 15اپریل کو منعقد کیے جائینگے، پختونخوا اور فاٹا کے امیدواروں کی درخواستوں پرغور 17اور 18اپریل کے اجلاس میں کیا جائیگا، سندھ سے موصول ہونے والی درخواستیں 20اپریل کے اجلاس میں زیر غور آئیں گی، بلوچستان سے موصول شدہ درخواستوں پر 25اپریل کو غور کیا جائیگا، پارلیمانی بورڈز طے شدہ کسوٹی پر امیدواروں کو پرکھیں گے اور حتمی سفارشات مرتب کرینگے،

پارلیمانی بورڈز کی جانب سے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی فہرست کی حتمی منظوری چیئرمین تحریک انصاف دیں گے ۔ پارلیمانی بورڈز کے تمام اجلاسوں کی صدارت چیئرمین عمران خان خود کرینگے، پارلیمانی بورڈز امیدوراوں کی دیانت، پارٹی سے وفاداری ، انتخاب لڑنے کی قابلیت اور منتخب ہونے کی صلاحیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کرینگے ،

The most important meeting of the Parliamentary Board of Tehreek-e-Insaf