yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری

Web Editor May 11, 2018 1 min read
The meeting of the main assembly of PML-N continued
Share this:

اسلام آباد: حکمران جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس پنجاب ہاؤس میں شروع ہوگیا ہے، اجلاس کی صدارت قائد مسلم لیف (ن) نواز شریف کررہے ہیں۔

The meeting of the main assembly of PML-N continuedذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزراء اور مجلس عاملہ کے ارکان شریک ہیں، اجلاس میں نیب چیئرمین کی جانب سے دئیے گئے بیان پر تبادلہ خیال کیاجارہا ہے۔ اس سے قبل آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کا بیان سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس پر مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں تبادلہ خیال کرینگے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ جو یہ سب کر رہے ہیں راستہ بھی انہوں نے ہی نکالنا ہے، کبھی مارشل لاء کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے الزامات پر سی ای سی کا اجلاس بلایا ہے جس کا مقصد چیئرمین نیب والا معاملہ زیر بحث لانا ہے، معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

گزشتہ روز پنجاب ہاؤ س میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ سے متعلق نیب کے نوٹس کو بے بنیاد بے سروپا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ پر قومی احتساب بیورو کی جانب سے بھارت کی زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط بنانے کےلیے اربوں ڈالر بھارت بھجوائے کے الزام سنگین اور شرمناک ہے۔

نواز شریف نے نیب کی وضاحت کوعذر گناہ بدتر از گناہ قراردیا، اور چیئرمین نیب کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی عندیہ دیا۔ واز شریف کاکہناتھا چیئرمین نیب نے  میری کردار کشی کی ہے ،نیب مسلسل اپنی  ذمے داریوں کو بالائےطاق رکھ کر میرا میڈیا ٹرائل کررہاہے۔ نیب نے ایک اخباری کالم پر اتنا سنگین الزام لگایا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔

سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ چیئرمین نیب نے میرے خلاف جن الزامات کی تحقیقات کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے س نے میری باتوں کی توثیق کردی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ نواز شیرف کو سزا ہوگی اور وہ صدر سے معافی مانگیں گے جبکہ انھوں نے کہا اگر مجھے سزا ہوئی تو میں کسی سے معافی نہیں مانگوں گا۔ مسلم لیگ ن نے تاحیات قائد کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کا مقابلہ زمینی مخلوق سے ہے جسے ہم شکست دیں گےجبکہ خلائی مخلوق ملک میں 70سال سے موجودہے۔ ان کا کہنا تھا یہ جو آج کررہے کل انھیں بھگتنا پڑے گا۔

العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو میں انھوں نے کہا پرویز مشرف نے نیب کو اپنے عزائم کےلیے بنایا اور آمر کا بنایاہوا قانون ختم ہونا چاہیے تھا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب بہت سے معاملات پر اپنے اختیارات سے تجاوز کررہا ہے اور ملک کو عجیب تماشہ بنایا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ میں جو بات کی وہ خوش آئند ہے ۔

ٹرائل کی مدت میں توسیع پر نواز شریف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا اگر کوئی ثبوت ہوتا تو پہلے دس دن میں آ سکتا تھا سامنے آجاتا، کو جب تک ثبوت نہ مل جائے یہ ٹرائل آگے بڑھتا رہے گا۔ سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ جو گواہ یہاں پیش ہوئے وہ تو ہمارا ہی کیس مضبوط کر گئے۔ واجد ضیاء کے صندوق تین ماہ سے آ رہے ہیں،ان میں کچھ نہیں ، آٹھ ماہ گزر گئے کچھ نہیں ملا۔ انھوں نے استفسار کیا کہ کیا ساری زندگی یہ کیس چلتا رہے گا۔

اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کرنے پر نواز شریف اپنے رد عمل میں کہناتھا کہ دیکھ لیں آئین سے بالاتر فیصلے ہو رہے ہیں۔ نواز شریف کاکہناتھا کہ سنا ہے کل چیف جسٹس نے برتن دے مارا ہے اورپھر استفسار کیاکہ آپ خود بتائیں جو چیف جسٹس برتن دے مارے وہ ملک کا چیف جسٹس ہو سکتا ہے۔ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم کے خلاف بھارت رقوم بھجوانے کی تحقیقات پر  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزامات پر قومی اسمبلی میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایوان کی اہم مسئلے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جو حالات نیب کی وجہ سے پیدا ہو رہے ہیں اس کی کوئی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے، نیب کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کرے اورانصاف کے تقاضے پورے کرے، نوازشریف پربھی نیب کی عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں، ہفتے میں چھ پیشیاں ہورہی ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، نیب میں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

وزیراعظم نے نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے 8 مئی کوپریس ریلیزجاری کی گئی، نیب سربراہ کہتے ہیں کہ نوازشریف نے چار اعشاریہ 9 ارب ڈالرز بھارت بھیجے، ادارے اس قسم کے کام کریں توملک نہیں چل سکے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شرمندگی اس بات کی ہے کہ چیئرمین نیب کا نام میں نے اور خورشید شاہ نے اتفاق سے بھیجا، ہمارا حق ہےکہ جب اس قسم کی باتیں ہوں تو عوام اور اس ایوان کے سامنے رکھیں، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، کسی عام شخص پر نہیں بلکہ ملک کے سابق وزیراعظم پر بہت سنجیدہ الزام لگایا گیا، دشمن ملک میں پیسے بھیجنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
وزیراعظم نےکہا کہ ایوان اس چیز کو دیکھے اور ان کو طلب کرے، ان سے پوچھے کہ کس نے آپ کو اختیار دیا اور آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں، اس حوالے سے کوئی اطلاعات ہیں تو ثبوت سے ثابت کریں، اس طرح تو کسی پر بھی کل الزام لگائیں گے، موجودہ حالات میں یہ قبل از وقت دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم الیکشن میں جارہے ہیں اور نیب کا ادارہ یہ الزام لگارہا ہے، ملک کے سابق وزیراعظم پر ایسے الزامات ہمارے لیے شرمندگی اور تکلیف کی بات ہے لہٰذا رول دو سو چوالیس کے تحت اسپیشل کمیٹی بنائی جائے جو اس معاملے کی تفتیش کرے، نیب کے اراکین کو طلب کرکے پوچھیں، رپورٹ بنا کر ایوان میں پیش کریں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آجائیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ نیب کے اس خاص الزام پر ایک اسپیشل کمیٹی بنائیں، متقفہ قرارداد منظور کریں تاکہ اس کے حقائق عوام کے سامنے آجائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیب کیا کررہا ہے اور کس طرح الزام لگارہا ہے،اپوزیشن سے گزارش کروں گا کہ اب بھی وقت ہے، احتساب قانون میں ترمیم کرنے پر جو اتفاق ہوا تھا اسے بے شک ماضی میں نہ لے کر جائیں بلکہ مستقبل کے لیے فیصلہ کرلیں، ہم اسی سیشن میں تیار ہیں۔

وزیر اعظم کے بیان کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بھارت بھجوانے سے متعلق بیان پر نیب نے وضاحت پیش کی تھی جس میں کہا گیاتھا کہ  میڈیا رپورٹس اور انکشافات کی بنیاد پر نواز شریف اور دیگر کے خلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹ اور انکشافات کی بنیاد پر نواز شریف اور دیگر کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون کے مطابق منی لانڈرنگ کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار میں شامل ہیں اور نیب میڈیا رپورٹ کی جانچ پڑتال مروجہ قانون کے مطابق کررہا ہے۔ نیب کے بیان میں اس تاثر کو بھی رد کیا گیا ہے کہ نیب کا مقصد کسی کی دل آزاری اور انتقامی کارروائی کرنا مقصود تھی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا اور قانون کے مطابق بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Zardari and Nazi have ruined their provinces: Shahbaz Sharif
Previous Post زرداری اور نیازی نے اپنے صوبوں کا حلیہ بگاڑ دیا: شہباز شریف
Next Post ایبٹ آباد ، ڈرائیور کی جلد بازی انتہائی کربناک حادثے کا سبب بن گئی
Abbotabad, Van, driver, in, hurry, got, accident, ten, died

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.