yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

Web Editor May 17, 2018 1 min read
The meeting of Parliamentary Party of Tehreek-e-Insaf will be held today
Share this:

اسلام آباد: عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا، جس میں فاٹا انضمام اورنوازشریف کے ریاست مخالف بیانیے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

The meeting of Parliamentary Party of Tehreek-e-Insaf will be held todayتفصیلات کے مطابق اجلاس آج سہ پہرچار بجے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوگا،جس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں فاٹا کے خیبرپختوخواہ میں انضمام کے بارے میں قانون سازی پرغورکیا جائے گا جبکہ نواز شریف کے ریاست مخالف بیانیے پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف احتساب عدالت کی کارروائی کے مختلف پہلوؤں پر بھی مشاورت ہو گی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کے ممبئی حملے سے متعلق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے بیان میں وہی کہا جو بھارت کہہ رہا ہے۔ (ن) لیگ کا کارکن بھی نوازشریف کے بیان سے ناراض ہے۔ نوازشریف اس سے پہلے بھی یہ باتیں کرچکے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کو کارگل کا دکھ ہے، سیاچن کا دکھ نہیں ہے۔ بلوچستان سے بھارتی جاسوس کلبھوشن پکڑا گیا۔ بھارت میں پاکستان کا حاضر سروس افسر پکڑا جاتا تو ان کی یہی پالیسی ہوتی؟ نواز شریف کو ملک میں ہونے والے سانحات کا علم نہیں، بھارت میں دہشتگردی کا پتا ہے۔ ہمیں معلوم ہوناچاہیے کہ نوازشریف کی بھارت کے ساتھ اتنی دلچسپی کیوں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اب بھی کلبھوشن کو دہشتگرد کہنے کو تیار نہیں۔ نوازشریف کو یہ نہیں معلوم کہ ان کی پراپرٹیز کیسے بنیں۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے نوازشریف کے بیان کی مذمت کافی نہیں ہے۔ بھارت عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف مہم چلارہا ہے۔ نوازشریف نے ریاست اور اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ جو ریاست کے ساتھ وفادار نہیں وہ اپنی جماعت کے ساتھ وفادار نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کمیشن بنانے کی بات اس لیے کررہے ہیں کہ پاناما کیس سے توجہ ہٹے۔ کمیشن اس وقت بنائے جاتے ہیں جب آپ پاور میں ہوتے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حسن، حسین اور مریم نواز کے اثاثوں کی تحقیقات ضروری ہے۔ نوازشریف بھارتی لابی کے ساتھ اتنے جڑے کیوں ہیں؟ آخر کیا ایسی دلچسپی ہے؟ نوازشریف پاناما پیپرز کیس کے نتیجے کو ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ کیا محب وطن شخص ایسا کرسکتا ہے کہ ریاست پر پابندیوں کیلئے دشمن ملک کا آلہ کاربن جائے؟

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ریاست سے زیادہ نواز شریف کا وفادار ثابت ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ نوازشریف کہتے ہیں کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں، جبکہ شاہدخاقان کہتے ہیں کہ نوازشریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ شاہدخاقان عباسی ملک کے خلاف بیانیے کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ عمران خان پاکستان کے اداروں اور قوم کے مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
wahab Riaz's training begins at the National Cricket Academy
Previous Post وہاب ریاض کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز
Next Post امریکا، خلیجی ممالک نے حزب اللہ کی قیادت پر پابندیاں عائد کردیں
America, the Gulf countries imposed restrictions on the leadership of Hizbullah

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.