counter easy hit

مرکزی جماعت اہلسنت لالہ موسیٰ ، تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیراہتمامریلی

The main Sunni party Lala Musa,

The main Sunni party Lala Musa,

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) مرکزی جماعت اہلسنت لالہ موسیٰ ، تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیراہتمام سالانہ لبیک یارسول اللہ ﷺ موٹرسائیکل ریلی بسلسلہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ 20 جامعہ مسجددرباروالی بس اسٹینڈلالہ موسیٰ سے شروع ہوئی،ریلی کی قیادت مرکزی جماعت اہلسنت کے سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ پیراخترحسین اشرفی،مفتی عبدالسلام ہاشمی،قاری عبدالرحیم جلالی ،میاں مطلوب احمدجماعتی ،قاری ساجدحسین نوری،صاحبزادہ طفیل قادری،چوہدری فیصل اخترگجر،قاری وقاص نعیمی، قاری غلام مرتضیٰ طیب،مہرغلام نبی ،شہبازبٹ قادری ،عثمان عزیزقادری نے کی جلوس اپنے مقررہ راستوں احمدپٹرولیم(واپڈادفتر) فضل چوک،قصبہ محلہ روڈ،سیالوی چوک،مین بازار سے ہوتاہوامیلادچوک جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پردرودوسلام سے اختتام پذیرہوا،شرکاء ریلی سرکارکی آمدمرحبا، لجپال کی آمدمرحبا،غلام ہیں غلام ہیں رسول ﷺ کے غلام غلام ہیں ،سیدی مرشدی یانبی یانبی کے نعرے لگارہے تھے اور نوجوانوں نے آمدمصطفی والے جھنڈے اٹھارکھے تھے ،ریلی سے علامہ وقاص نعیمی ،صاحبزادہ پیرطفیل قادری ،قاری ساجدنوری نے خطاب کیا،جبکہ صاحبزادہ پیراخترحسین اشرفی نے اختتامی دعاکرائی ،ریلی میں میاں مقصوداحمدجماعتی ،سابق صدرپاکستان سنی تحریک تحصیل کھاریاں مرزامحمدیٰسین قادری،نوشادخاں جلالی ،ذاکرحسین جلالی ،چوہدری محمدعمر،قاری عارف سلطانی ،محمداکرام عطاری،قاری جمیل الرحمٰن ،راؤمحمدنعیم ،میاں عاشق حسین ،شیرازبٹ قادری،صحافی حاجی عبدالغفار،نصراللہ مجید،محمدمنشاء بٹ،جمیل احمدطاہر،طاہرزرگر،چوہدری حامداشرفی اورعاشقان مصطفی ﷺ کی کثیرتعدادشریک تھی۔