counter easy hit

عیدمیلادالنبی ﷺ کی خوشیاں مناناتمام مسلمانوں پرفرض ہے,وقاص نعیمی ،قاری ساجدنوری

 happiness is obligatory upon Muslims

happiness is obligatory upon Muslims

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)عیدمیلادالنبی ﷺ کی خوشیاں مناناتمام مسلمانوں پرفرض ہے ،اس مبارک دن ہرکلمہ گواپنے گھرکو سجاکرچراغاں کرکے خوشی منانی چاہئے ،لالہ موسیٰ کے سیاسی راہنماء تاجراور عوام اس دن کو شایان شان طریقے سے مناکرآقا دوجہاں کی غلامی کا ثبوت دیں،ان خیالات کا اظہارعلامہ وقاص نعیمی ،قاری ساجدنوری نے مرکزی جماعت اہلسنت اور تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیراہتمام ’’لبیک یارسول اللہ ﷺ موٹرسائیکل ریلی‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ ماہ میلاد النبی ؐ پوری انسانیت کیلئے یوم نجات ہے۔ ماہ میلاد رسول ؐ ربیع الاول مسرتوں‘ محبتوں اور سعادتوں کی متاع گراں بہار لے کر جانے کا نام ہے۔ مشتاق روحیں ہمیشہ بے چین جذبوں کے ساتھ اس مطلع صبح ازل کی منتظر رہتی ہیں۔ اہل عشق‘ محبت اشکوں سے وضو کر کے حریم دیدہ دل سجاتے ہیں۔ اس ماہ مقدس کی ہر گھڑی ہر لمحہ ہر دن اہل ایمان کیلئے بہار کا پیغام ہے۔ کائنات کی تاریخ کو ان مقدس لمحات پر ناز ہے۔ ماہ ربیع الاول کی ایک صبح سعادت کے دامن میں ہمارے پیارے نبی رحمتہ اللعالمین ہمارے لئے رحمتیں لے کر تشریف لائے۔