counter easy hit

تحریک انصاف کا وہ رہنما جو وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے سب سے زیادہ متحرک اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے ہر حربہ آزما رہا ہے ۔۔۔نام آپ کو دنگ کر ڈالے گا

کراچی; پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر چھانگا مانگا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی لاکھ کوششوں کے باوجود مثبت نتائج حاصل نہ کر سکی۔ اب خرید و فروخت کیلئے جہاز چلایا اور ایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے۔

ایک نااہل شخص جہاز لے کر نو منتخب ارکان کو خریدتا پھر رہا ہے۔ انتخابات سے پہلے، پولنگ کے دن اور بعد میں الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہوا۔ انکا کہنا ہے کہالیکشن کمیشن کی جانبداری دن بدن بڑھتی اور بے نقاب ہوتی جا رہی ہے۔ ہمارے امیدواروں کے دس دس بارہ، بارہ ہزار ووٹ مسترد کر کے انہیں ہرایا گیا۔ جہاں جہاں پی پی پی جیت رہی تھی وہاں وہاں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد تاریخی بنا دی گئی۔ اب دوبارہ گنتی کے معاملے میں بھی الیکشن کمیشن پسند ناپسند سے کام لے رہا ہے۔ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ تمام تر دھاندلیوں کے باوجود ہم میدان نہیں چھوڑیں گے ۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر جمہوریت کو حقیقی معنی میں مستحکم کرنے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔