لاہور: اجہ آصف کی تاحیات نا اہلی ختم ہونے کا فیصلہ آیا تومسلم لیگ (ن) کے کئی رہنماؤں نے اپنی خوشی کا اظہارسوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں شہبازشریف نے ٹویٹ میں خواجہ آصف کو مبارکباد دی اورکہا کہ آپ کی سیالکوٹ سے اورسیالکوٹ کی آپ سے محبت کا عملی مظاہرہ کئی باردیکھ چکے ہیں، اب الیکشن کی تیاری کیجیے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نوازبھی پیچھے نہ رہیں اورانہوں نے ٹوئٹ میں مبارک باد پیش کی اورکہا کہ ظلم اورناانصافی کو ایک دن مٹنا ہی ہوتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے بھی پرجوش اندازمیں خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ٹویٹ میں عدالتی بنچ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فوی انصاف فراہم کیا۔
احسن اقبال نے ٹویٹ میں کہا کہ حق اورسچ کی بلآخر فتح ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی جو کام ووٹ کی طاقت سے خود نہیں کرسکتی وہ چاہتی ہے کہ عدالتیں اس کے لئے کردیں، ایسا نہیں ہوسکتا۔








