لاہور: شاہد آفریدی نے انجری کے باوجود چیریٹی میچ میں شرکت کرتے ہوئے شائقین کے دل موہ لیے، یہ ان کا آخری انٹرنیشنل میچ بھی ٹھہرا۔
لارڈز میں شاہد آفریدی کی زیر قیادت ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین چیریٹی میچ کھیلا گیا، جس کا مقصد جزائر غرب الہند میں سمندری طوفانوں سے متاثر ہونے والے 
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے گھٹنے کی انجری کے باعث کھیل سے دور ہوں، اتنے عرصے بعد دوبارہ بیٹ پکڑنا اور بولنگ کرنا عجیب لگتا ہے تاہم یہ ایک بڑے مقصد کیلیے ہے۔ بعد ازاں اپنے ٹوئٹ میں آفریدی نے ہوم آف کرکٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا موقع دینے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی فاﺅنڈیشن کی جانب سے کریبیئن جزائر میں طوفان سے متاثرین کیلیے 20 ہزار ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔








