counter easy hit

پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری،پہلے نمبرپر کون سی یونیورسٹی ہے؟

کراچی(ویب ڈیسک) قائداعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر دنیا کی ٹاپ 500 جامعات میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کی گلوبل رینکنگ 2019 کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کا شمار ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں کیا گیا ہے اور اسے یہ اعزاز 46.6 کے گلوبل اسکور حاصل کرنے پر دیا گیا،
اسکور تحقیق کے میدان میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیاہے۔درجہ بندی کے مطابق پاکستان میں قائداعظم یونیورسٹی پہلے جبکہ آغا خان یونیورسٹی دوسرے نمبر پر رہی جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کی تیسری عمدہ یونیورسٹی کےطور پر سامنے آئی ہے۔عالمی رینکنگ میں آغا خان یونیورسٹی کا نمبر 572 تھا جبکہ قائداعظم یونیورسٹی کا شمار ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں76ویں نمبر پر کیا گیا۔قائداعظم یونیورسٹی دنیا بھر میں انجینئرنگ کے میدان میں 180، کیمیات میں 376 اور طبیعات میں 332 نمبر پر رہی۔یو۔ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ میں دنیا بھر کی 1250 بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کی گئی۔امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے دنیا کی بہترین یونیورسٹی کا اعزاز اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ یہ درجہ بندی جامعات کی تحقیق کے میدان میں کارکردگی اور ان کی عالمی اور علاقائی ساکھ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔