counter easy hit

میں نے یہ کام کبھی نہیں کیا ۔۔۔۔۔ بلاول بھٹو نے ایسی بات کہہ دی کہ شاید آپ کو یقین نہ آئے

کراچی(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ظلم و ناانصافیوں کا نشانہ بننے کے باوجود انتقام کی سیاست نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے برداشت ورواداری کےعالمی دن پراپنے پیغام میں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں رواداری کو فروغ دینے


کی اشد ضرورت ہے۔آج اتحاد کے نظریے کو خطرناک چیلنجز درپیش ہیں، بھوک وجہالت کےخاتمےکے لئےتعاون واتحاد ناپید ہوتا جا رہا ہےبلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دائیں بازوکی سیاست نے معاشرتی ساخت کی چولیں ہلا دیں ہیں، آج اتحاد کے نظریے کو خطرناک چیلنجز درپیش ہیں، بھوک وجہالت کےخاتمےکے لئےتعاون واتحاد ناپید ہوتا جا رہا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی ومقامی سطح پرتنازعات واختلافات سر اٹھا رہے ہیں، رواداری درحقیقت دنیامیں امن کے لئے جدوجہد ہے، پیپلز پارٹی رواداری و برداشت کی امین ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ظلم و ناانصافیوں کا نشانہ بننے کے باوجود انتقام کی سیاست نہیں کی، ہم نےہمیشہ رواداری کا پرچم بلند، مفاہمت کے دروازے کھلے رکھے اور آگے یہ سلسلہ بھی جاری رہے گا۔واضح رہے کہ برداشت کا بین الاقوامی دن دنیا بھر میں ہر سال 16 نومبر کو منایا جاتا ہے، اس کا آغاز یونیسکو کی جانب سے 1995 میں ہوا تھا۔