counter easy hit

اب تک کا سب سے بڑا نظام شمسی دریافت

The largest of the solar system

The largest of the solar system

لندن………ماہرین فلکیات نے اب تک کا سب سے بڑا نظام شمسی دریافت کیا ہے جس میں ایک سیارہ ہے جو اپنے ستارے کے گرد ایک چکر دس لاکھ سالوں میں مکمل کرتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نظام شمسی ایک ٹریلین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس کا اپنے ستارے کے گرد چکر پلوٹو کا سورج کے گرد چکر سے 140 گنا زیادہ وسیع ہے۔یاد رہے کہ چند سالوں میں چند ہی اس قسم کے وسیع چکر کاٹنے والے سیارے دریافت ہوئے ہیں۔یہ سیارہ جس کو 2MASS J2126-8140 کا نام دیا گیا ہے مشتری سے 12 سے 15 گنا بڑا ہے۔آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ڈاکٹر سائمن مرفی کا کہنا ہےہمیں بڑی حیرت ہوئی یہ جان کر کہ اتنے کم مادے کا سیارہ اپنے ستارے سے اتنا دور ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ یہ اسی طرح وجود میں آیا ہو گا جیسے ہمارا نظام شمسی آیایہ ستارہ اور سیارہ زمین کے آس پاس کے جوان ستاروں کے سروے کے دوران دریافت کیے گئےڈاکٹر مرفی کا کہنا ہے کہ ہم اندازاً یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ سیارہ ساور ستارہ 10 ملین سے 45 ملین سال قبل وجود میں آئے۔