counter easy hit

افغانستان میں داعش اور اتحادی گروپ موجود ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

The Iraqi and coalition

The Iraqi and coalition

امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے اعتراف کیا کہ پاکستانی عوام اور فوج دہشت گردی کے خلاف نمٹنا جانتے ہیں
واشنگٹن (یس اُردو) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش اور اتحادی گروپ موجود ہیں ، پاکستانی عوام اور فوج دہشت گردی کے خلاف نمٹنا جانتے ہیں ۔ واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور فوج دہشت گردی سے نمٹنا جانتے ہیں ۔ مارک ٹونر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں ، دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش اور اتحادی گروپ کی پناہ گاہیں موجود ہیں ۔ وہ ایسی جگہیں تلاش کرتے ہیں جہاں قانون کی عملداری نہ ہو ، تاہم ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔