counter easy hit

پنچایت زیادتی کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد: ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

The investigation report of the Panchayat Abuse case presented in the Supreme Court

The investigation report of the Panchayat Abuse case presented in the Supreme Court

سی پی او ملتان نے پنچایت زیادتی کیس کی انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔ رپورٹ کے مطابق زیادتی کی شکار بچی کی والدہ نے 20جولائی کو تھانے میں درخواست دائر کی اور اسی روز مقدمہ بھی  درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کٹنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت تمام ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔  تحقیقات سے پتہ چلا کہ زیادتی پنچایت کے حکم پرکی گئی، جس کے بعد واقعہ میں مجموعی طور پر تین مقدمات کا اندراج کیاگیا۔ پہلا کیس ملزم اشفاق رفیق اور حمید سوہنا کے خلاف درج کیاگیا جب کہ دوسری ایف آئی آر سب سے پہلے زیادتی کرنے والے شخص عمر وڈا کے خلاف 25جولائی کودرج کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کیس میں اب تک 29 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا 7روز کے اندر چالان جمع کرایا جائے گا جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملتان کے علاقے راجا پور میں پنچایت کے حکم پر زیادتی کرنے والے ملزم کی بہن  کی آبرو ریزی کی گئی تھی اور واقعہ سامنے آنے پر چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website