پشاور: باچا خان ائیرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے 2 کلو 120 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

Exported 2 kilo heroin from the passenger sandal to go Dubai on Peshawar airport
ترجمان ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق باچا خان ائیرپورٹ پشاور پر دبئی جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے 2 کلو 120 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم ظفر علی نے یہ ہیروئین سوٹ کیس اور چپل میں چھپا رکھی تھی۔ ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر ظفر علی کا تعلق صوابی سے ہے اور اسے مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔








