yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بلوچستان کا سو سال پرانا سرداری نظام

Web Editor May 25, 2018 1 min read
The hundred years old Balochistan system of Balochistan
Share this:

بلوچستان کے مسئلے کا جب بھی ذکر آتا ہے، بلوچستان کے سردار ذہن میں ضرور آتے ہیں۔ اب سی پیک تو بلوچستان میں بن رہا ہے، بلوچ سردار اس میں اپنا اپنا حصہ کیسے ڈالیں گے اور کس طرح اپنے اپنے علاقوں سے سی پیک کو گزرنے دیں گے، یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس کا جواب نہ تو مرکزی حکومت کے پاس ہے نہ صوبائی حکومت کے پاس۔ یہ لوگ کتنے طاقتور ہیں یہ کوئی نہیں جانتا، ویسے بلوچستان کا سرداری نظام کافی پرانہ ہے۔

میرے دادا ان سرداروں کے بارے میں بہت کچھ جانتے تھے اور ان کے ساتھ خاصہ وقت بھی گزارا۔ انہوں نے مجھے اس حوالے سے بہت کچھ بتایا تھا۔ جغرافیائی حالات کے مطابق بلوچستان کا سرداری نظام جو موجودہ دور میں ہے، اس کی بنیاد رابرٹ سنڈیمن نے 1876 میں رکھی تھی جب وہ بلوچستان کے چیف کمشنر اور گورنر جنرل ہند مقرر ہوئے تھے۔ اس نے بلوچستان میں سرداروں کو بہت سی مراعات دیں، انہیں ذاتی اورسرکاری نوکریاں دیں اور ہزاروں لوگوں کو ان سرداروں کی توسط سے وظیفے دیے جاتے تھے۔ انہی سرداروں کی اولادوں کو خصوصی وظائف دیے جاتے تھے اور ان کو تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیجا جاتا تھا؛ تاکہ ان کی اولاد مفت تعلیم حاصل کر سکے۔

اس حوالے سے ان سرداروں کی اندرون ملک سمیت بیرون ممالک بھی کئی مثالیں موجود ہیں۔ بڑی مثال یہ ہے کہ سب سردار اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، کئی سردار آج بھی اپنے اپنے علاقوں میں بیٹھے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے حکومت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ بلوچستان میں غریب کا بچہ غریب تر اور امیر کا بیٹا امیر ہوتا جا رہا ہے۔ اگر غریب کا بچہ پڑھ لکھ لیتا ہے تو اس کو اعزازی منشی کی ڈگری دی جاتی ہے۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 8 اپریل 1976ء کو کوئٹہ میں سرداری نظام کے خاتمے کا اعلان کیا مگر تا حال اس پہ عمل نہ ہو سکا۔ مرحوم ضیاء الحق نے تمام سرداروں کو اپنے اپنے علاقوں میں امن کیلئے خوش کیا اور خود آرام سے حکمرانی کے مزے لیتے رہے۔ اسی طرح پرویز مشرف نے بھی یہ نظام ختم کرنے کی بھر پور کوشش کی جس کی وجہ سے نوب اکبر بگٹی کو بھی شہید کیا گیا، مگر پھر بھی سرداری نظام بالکل ختم نہیں ہوسکا۔

آج بھی بلوچستان میں کئی سرداروں کے اوطاق سسٹم اور جبری مشقت لینے والا نظام پورے طم طراق سے موجود ہے۔ یہ سردار اپنے من پسند فیصلے کرتے ہیں، ہنری مورثی نے 1893ء میں جب اس وقت کے ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کی سرحد ی لکیر کھینچی توعجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی۔ اس سرحدی لائن نے کئی پشتون قبیلوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ایک ہی قبیلے کے لوگ مشترکہ تاریخ، مشترکہ ماضی، ایک زبان، ایک طرح کی روایات اور ایک باپ کی اولادوں کو سرحدی لائن میں تقسیم کرکے ہندوستانی اور افغانی بنا دیا گیا۔ مورثی نے اس غیر فطری تقسیم کے متلعق کہا کہ ہم ان دونوں لوگوں کی معاشی ترقی اور معاشی مفادات ہندوستان کے ساتھ منسلک کر دیں گے تاکہ آئندہ یہ افغانستان کے بجائے ہر چیز کےلیے ہندوستان کی طرف دیکھیں۔ یہ وہ پالیسی تھی جس نے غیر فطری لائن کو قابل قبول بنا دیا۔ لیکن 1948ء سے آج تک سرزمین بلوچستان کو امن نصیب نہ ہوا۔

بلوچ سرداروں کو انگریزوں سے کوئی شکایت نہیں تھی۔ لالہ ہتورام ’’تاریخ بلوچستان‘‘ میں لکھتے ہیں: ’’بلوچ وفادار لوگ ہیں۔ وہ اپنی وفاداری کی خاطر اپنی جان تک دے دیتے ہیں اور اگر دوستی کو نبھانے پر آجائیں تودنیا کی کوئی طاقت ان کو روک نہیں سکتی ۔‘‘

بلوچستان میں یہ سب صدیوں سے ہوتا چلا آ رہا ہے، بلوچ جنگ آزادی میں بھی پیش پیش تھے۔ حیرت انگیز بات ہے کہ رابرٹ سنڈیمن دنیا کے واحد لیڈر تھے جو بلوچستان میں بغیر محافظ کے سفر کرتے تھے، اس کی وجہ ان کا بلوچوں سے محبت تھی۔ کبھی کسی نے اس کی طرف ایک انگلی تک نہ اٹھائی۔ اس نے تمام قبائلی علاقوں میں سرداروں کو اس طرح اپنے پنجرے میں بند کیا کہ آج تک سردار نہ بھول سکے۔ انہوں نے بلوچ قوم کو بہت سے فائدے بھی پہنچائے، ان سرداروں کے علاقوں میں اسکول کھلوائے، ہسپتال کھلوائے اور تو اور ان سرداروں کے بیٹوں کو بیرون ملک پڑھائی کےلیے بھی بھیجا۔ حتیٰ کہ اس نے ہر سردار کے حصے میں کوٹہ سسٹم نافذ کیا، مگر آج کے حالات میں کوئی سردار اپنے علاقے میں تن تنہا نہیں گھومتا، اس کے ساتھ دس بیس باڈی گارڈز ہوتے ہیں۔

آج تمام سردار اپنی اپنی حفاظت کےلیے دوسروں کا سہارا لیتے ہیں، کل ان سرداروں کا کیا حال ہوگا جب سی پیک بنے گا؟ کل یہ سب سردار سی پیک کی وجہ سے انگریزوں کی وفاداریاں یاد کریں گے اور چینیوں کو ان کی جگہ پہ قبول کریں گے، سی پیک کی وجہ سے انگریزوں کو کیسے بھول پائیں گے جن کی دولت پر آج تک تمام سردار عیش کر رہے ہیں۔ کیا ان انگریزوں کو پاک چین دوستی گوارہ ہو گی؟

بلوچوں کا مشہور قول ہے کہ جب آپ اپنا حق لینے کے لیے کھڑے ہوں تو سب سے پہلے آپ اپنی جان سے ہاتھ دھونے کے لیے تیار ہو جائیں، ہو سکتا ہے اس جنگ میں آپ کی جان چلی جائے۔ لیکن جان جانے سے آپ کے لوگوں کو اگر حق مل جائے تو آپ کی قربانی ضائع نہیں جائے گی۔ بلوچوں میں بدلے کی آگ ہر وقت رہتی ہے۔ نہ جانے کیوں مجھے یہ خدشہ ہے کہ بلوچ سردار اس منصوبہ کے دوران چین کا ساتھ دیں گے یا نہیں؟ کیا آج کے انگریز ترقی یافتہ چائنہ کو چین سے رہنے دیں گے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے جس کا جواب فی الحال کسی کے پاس نہیں ہے۔

سی پیک پر واویلا تو کیا جارہا ہے مگر اقتصادی راہداری منصوبہ کے 9 ملین روپے بلوچستان میں خرچ کیے جارہے ہیں۔ سوئی گیس، ریکوڈک، سینڈک سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملا تو سی پیک منصوبے سے بلوچستان کو کیا حاصل ہوگا۔ اگر کچھ حاصل ہوگا تو اس میں سرداروں کا کتنا حصہ ہوگا؟ یہ سب کچھ آج کے سردار سوچتے ہیں۔ آج کل انہی سرداروں کی آپس میں لڑائیاں بھی مشہور ہیں، اسی طرح اکثر سرداروں کی آپس میں رشتے داریاں بھی مشہور ہیں۔

بلوچستان کا سرداری نظام اتنا پرانا ہے جتنا آپس کی دشمنیاں پرانی ہیں۔ ان دشمنوں نے ان کو پیچھے دھکیل دیا، ان حالات کے پیش نظر بلوچستان میں تشویش کی لہر ہے۔ انگریزوں نے کہا تھا کہ اگر بلوچوں کو عزت دو تو وہ خود اپنی گردن آپ کے سامنے پیش کر دیں گے، لیکن اگر زبردستی قتل کرنے کی کوشش کی تو آپ کو بھی قتل کر سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ 1958ء میں نواب نوریز خان کی قیادت میں بلوچوں نے پہاڑوں کا رخ کیا اور حکومت وقت سے جنگ کا اعلان کردیا۔ وہ کئی ماہ تک پہاڑوں پہ رہے، پھر ایک دن حکومت وقت نے قرآن پہ ہاتھ رکھ کر کہا کہ اب ہماری جنگ ختم ہے، مگر اگلے روز اس کو اس کے دوستوں سمیت جیل میں ڈال دیا گیا۔ ان پہ بغاوت کا مقدمہ چلا کر ان کو عمر قید کی سزاء دی گئی، پھر ان کو اور ان کے عزیزوں کو 1962ء میں پھانسی دے دی گئی۔ پھر ایک بوڑھے سردار کو بلا کر ان کے اپنے دوستوں کی لاشیں دکھائی گئیں، اس وقت اس سردار نے تاریخی جملے کہے ’’یہ سب میرے بیٹے ہیں، یہ بلوچ کا خون ہے، آزادی کی راہ میں قربان ہونے والے، اب جنگ تا قیامت جاری رہے گی۔‘‘

انہی دو فقروں نے کئی سرداروں کو آزادی کی راہ پہ گامزن کر دیا تھا۔ 1948ء سے اب تک کئی سردار شہید کیے گئے، کئی سردار اپنے اپنے علاقوں میں عوام پر ظلم ڈھاتے رہے اور کئی سردار ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ بلوچستان میں 55 فیصد آبادی بلوچوں کی ہے۔ 35 فیصد پشتون اور 10 فیصد دیگر قومیں آباد ہیں۔ بلوچستان کے تعلیمی نظام کو تباہ اور اوطاقوں میں تبدیل انہوں نے ہی کیا، ہسپتالوں تک کو بند کرنے میں بھی کوئی کسر نہ چھوڑی، سرکاری عمارتوں کو ذاتی ملکیت میں تبدیل کر دیا۔ کیا یہ سردار سی پیک کو چلنے دیں گے؟ کیا یہ سردار اپنے اپنے علاقوں سے سی پیک کے روٹ چھوڑیں گے؟ اگر چھوڑیں گے تو کیا اس کا معاوضہ نہیں لیں گے؟ بلوچستان کے کئی سردار اپنے اپنے علاقوں میں سی پیک کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے تو اس کا حل کیا ہوگا؟ جب سی پیک مکمل ہو گا یہ سردار کیا گل کھلائیں گے؟

ان سرداروں کے کہنے پہ ان کے عوام اپنی جان تک دے دیتے ہیں۔ یہ سردار سی پیک میں اپنا حصہ کیسے چھوڑ دیں گے، یہ سوچنے کی باتیں ہیں۔ بلوچستان میں گزشتہ دس سال میں کئی واقعات ہوئے جس نے بلوچستان کا نام بہت بدنام کیا۔ جن میں ڈیرہ بگٹی میں ڈاکٹر شازیہ کیس بھی تھا، اسی طرح نصیرآباد میں 5 لڑکیاں زندہ درگور کرنا۔ یہ اور ایسے واقعات سی پیک پہ اثر انداز ہوں گے۔ ان واقعات سے ایک خوف کا ماحول ہوگا۔

ہر حکومت نے سرداری نظام کے خاتمے کا اعلان تو کیا، مگر عمل کروانے کےلیے کوئی اقدام نہ اٹھائے گئے۔ باقی پاکستان کے عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے منتظر ہیں جبکہ بلوچستان کے غریب عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ ان تمام مسائل کی اصل جڑ کہاں ہے؟ ہم کس کو گنہگار ٹھہرا سکتے ہیں؟

بلوچستان کے تمام مسائل کی جڑ کوئی نہ کوئی تو ہے جس کی سزا بلوچ غریب عوام بھگت رہے ہیں۔ غریب کی آواز اٹھانے والے کی زندگی کا چراغ گل کر دیا جاتا ہے۔ اگر انگریز انہی سردارں کے خلاف اس وقت کاروائی کرتے تو شاید یہ سرداری نظام آج یوں رائج نہ ہوتا، ان کی جگہ تعلیم یافتہ نوجوان ہوتے۔ دنیا نے جس تیزی سے ترقی کی اسی طرح بلوچ سرداروں نے بھی ترقی کی۔ ان کے پاس جدید اسلحہ، جدید ہتھیار آ گئے جنہیں وہ جہاں چاہیں جس وقت چاہیں استعمال کر سکتے ہیں، کیا یہ ہتھیار سی پیک کے دوران استعمال ہونگے؟ یا ان چینیوں کی گاڑیاں آرام سے پاک چین سفر طے کر سکیں گی؟

ان سب سوالات کے جوابات کسی کے پاس نہیں، ہمارے پاس، نہ حکومت پاکستان کے پاس، اور نہ چینی حکومت کے پاس۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان سرداروں پر کس طرح قابو پایا جائے گا، سی پیک کو سرداروں سے کیسے محفوظ رکھیں گے؟ سرداری نظام کے حوالے سے بلوچستان پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہے۔ جس طرح بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا بڑا صوبہ ہے، اسی طرح کرپشن کے حوالے سے یہ صوبہ کسی سے پیچھے نہیں۔

صوبہ بلوچستان افغانستان اور ایران کے سرحدی علاقوں سے ملتا جلتا ہے جہاں پرانے دور میں کافی بڑے سردار گزر چکے ہیں جن کے رسم و رواج ملتے جلتے ہیں۔ اس خطے میں اسمگلنگ کی ایک بڑی وجہ یہاں کے سردار ہیں۔ ان کے علاقوں میں نہ پولیس کی چلتی ہے، نہ فوج، نہ ایف سی کی… اگر کسی کی چلتی ہے تو وہ یہی سردار ہیں۔ ان کی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہلتا۔ ان کی مرضی سے پوسٹنگ اور تبادلے کیے جاتے ہیں۔ اب جب سی پیک بلوچستان میں بن رہا ہے تو لوگوں کی سوچیں بدلنی چاہیئں اور ہر سردار کے بچے کی طرح غریب کے بچوں کو بھی اسکول جانا چاہیے؛ کیونکہ تعلیم ہی واحد حل ہے جو سی پیک کی راہ میں رکاوٹوں کو ختم کرسکتی ہے۔

آج بھی بلوچ پتھروں کے زمانے میں رہ رہے ہیں۔ ایک مرتبہ ایک سردار سے ایک انگریز صحافی نے پوچھا کہ آپ نے پہلا قتل کس عمر میں کیا؟ تو وہ ہنسنے لگا اور کہا کہ ٹائم تو یاد نہیں، ہاں البتہ اتنا یاد ہے کہ 14 سال کا تھا جب پہلا قتل کیا۔ اسی طرح ایک ضلع میں ایک نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آ کر الیکشن میں حصہ لیا تو اسے الیکشن کے دوران ہی سرِعام قتل کردیا گیا اور الیکشن ملتوی کردیا گیا۔ تین ماہ بعد دوبارہ الیکشن ہوئے تو وہی سردار جیت گیا۔ اسی طرح 1951 میں ایک جٹ نے الیکشن میں حصہ لیا، اس کو بھی مار دیا گیا۔ اس روز کے بعد سے آج تک اس سردار کے مدِ مقابل کوئی جٹ نہ آ سکا۔ دیکھنے والے آج تک توبہ توبہ کرتے ہیں۔ اگر بلوچستان میں کوئی ان سرداروں کے مد مقابل ہے تو وہ سردار ہی ہے۔ بلوچستان کے کئی سردار پہلے کتے پالتے تھے اور وہ کتے انسانوں کو زندہ کھا جاتے تھے، مگر آج کل یہ رسم بلوچستان میں ختم ہو گئی ہے۔ بلوچستان کے تمام اضلاع میں سرداری کا رواج عام ہے۔

ملک سے باہر رہ کر بھی کچھ سردار اپنے اپنے علاقوں میں آج بھی کنٹرول سنبھال رکھے ہوئے ہیں۔ ایک غیر ملکی سردار سے ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ کے عوام کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں، تو بول پڑا: ہمارے ہاں لوگوں کی حثیت شطرنج کی بساط پر بچھے بے جان مہروں کی طرح ہے، جس مہرے کو جس جگہ رکھیں ہماری مرضی ہے۔

بلوچ عوام کی قسمت میں یہ بلوچ سردار کب آئے اور واپس کب تک جائیں گے، یہ کوئی نہیں جانتا، ہاں البتہ یہ سب کو معلوم ہے کہ سی پیک پہ ان سرداوں کا کتنا حصہ ہو گا۔ ایسامحسوس ہوتا ہے کہ بلوچوں کی قسمت میں غلامی والا ماحول ہمیشہ ہمیش کا ہے۔ سردار بھی عوام کو بھیڑ بکری سے زیادہ نہیں سمجھتے، کیا اہل اقتدار سی پیک میں آنے والی رکاوٹ میں ان سرداروں سے مقابلہ کر سکییں گے؟ یا یہ سردار خاموشی اپنا اپنا حصہ سی پیک سے لیں گے؟ یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب سی پیک بنانے والوں کے پاس بھی نہیں ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
One you called as a wild bus when will it be completed, Shehbaz Sharif
Previous Post جس کو آپ جنگلہ بس کہتے تھے وہ پشاور میں پتا نہیں کب مکمل ہوگی, شہباز شریف
Next Post متحدہ عرب امارت میں تیز ترین طلاق کیسے ہوئی؟
How did the fastest divorce in the United Arab Emirates?

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.