counter easy hit

انسانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں اگلنے والا خوفناک جزیرہ

برطانوی ساحل سے کچھ دور واقع اس جزیرے میں دفن ہڈیاں اور کھوپڑیاں سمندری کٹائو کی وجہ سے اب پانی پر نمودار ہو رہی ہیں

The horrible island that wake up human skulls and bonesبرطانیہ کے ساحل سے پرے بحر اوقیانوس میں واقع ایک جزیرے پر ایسے خوفناک مناظر رونما ہونے لگے ہیں۔ کہ ہر کوئی شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گیا ہے اور لوگ اس سمندری علاقے کا رخ کرنے سے گھبرانے لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موت کا جزیرہ کہلانے والا یہ جزیرہ برطانوی ساحل سے 40 منٹ کے سمندری سفر کی دوری پر واقع ہے۔

دو صدیاں قبل جب جیل خانوں کے طور پر استعمال ہونیوالے برطانوی بحری جہازوں پر مجرموں کی موت ہوجاتی تھی تو ان کی اجتماعی تدفین اس جزیرے پر کی جاتی تھی۔ انیسویں صدی میں یہاں مجرموں کی بہت بڑی تعداد کو دفن کیا گیا لیکن اب ساحلی کٹائو کی وجہ سے ان مجرموں کی ہڈیاں اور کھوپڑیاں ساحل پر نمودار ہو رہی ہیں۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ انیسویں صدی میں برطانوی حکومت نے متعدد جنگی بحری جہازوں کو تیرتے ہوئے قید خانوں میں بدل دیا تھا۔ ان میں وہ مجرم قید کئے جاتے تھے جنہیں انیسویں صدی کے آغاز میں ملک بدر کر کے برطانوی نو آبادیاتی علاقوں کی جانب روانہ کیا جاتا تھا۔

ان میں سے جو بھی مجرم مر جاتا اسے واپس لیجانے کے بجائے موت کے جزیرے پر لیجا کر دبا دیا جاتا تھا۔ تاریخ دان پروفیسر ایرک گروک کہتے ہیں کہ ان بحری جیل خانوں پر اکا دُکا اموات تو ہوتی رہتی تھیں لیکن 1830 کی دہائی میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑنے سے قیدیوں کی بہت بڑی تعداد ہلاک ہوئی اور ان سب کو لیجا کر موت کے جزیرے پر دفن کر دیا گیا۔ یہ انہی قیدیوں کے ڈھانچے ، کھوپڑیاں اور ہڈیاں ہیں جو جزیرے کے سمندری کٹائو کے باعث اب قریبی سمندری علاقے میں تیرتی نظر آتی ہیں۔