counter easy hit

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت شروع

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے کے بعد کیس کی تیسری سماعت شرو ع ہوچکی ہے۔

The hearing of the Panama case in the Supreme Court

The hearing of the Panama case in the Supreme Court

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل 3 رکنی پاناما عملدرآمد بینچ جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے کے بعد آج کیس کی تیسر سماعت کرے گا جس میں شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث آج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔ آج بھی سماعت کے موقع پر فریقین، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور دیگر اپوزیشن اراکین سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔ وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ آمد پر ان کا کہنا تھا کہ آج انشاءاللہ دلائل مکمل کرلوں گا۔

وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی سپریم کورٹ میں موجود  ہیں جن کے آج دلائل دیئے جانے کا امکان ہے۔ عدالت عظمیٰ میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرانے کے بعد کیس کی سماعت میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے وکیل سمیت شیخ رشید بھی اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 20 اپریل کو شریف خاندان کی منی ٹریل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جسے 60 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے گزشتہ ہفتے 10 جولائی کو دس جلدوں پر  مشتمل اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی جس کے مطابق شریف خاندان کے معلوم ذرائع آمدن اور طرز زندگی میں تضاد ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website