counter easy hit

برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں جنرل قمر باجوہ کی تعریف

معروف اور معتبر برطانوی ڈیفنس تھنک ٹینک کی حالیہ رپورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔

General Qamar Bajwa appreciates in the British think tank report

General Qamar Bajwa appreciates in the British think tank report

رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق خلیج اور افغانستان میں استحکام لانے کے لیے پاک فوج ایک تبدیل شدہ دفاعی سفارتی اقدام کے تحت حریفوں اور حلیفوں کے الزامات اور ان کی غلط فہمیوں کا ازالہ کر رہی ہے۔ برطانیہ میں جیو نیوز کے سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ کی رپورٹ کے مطابق رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (آر ایو ایس آئی) نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کے موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر باجوہ کے کئی اقدامات کو سراہا گیا ہے جن کے عہدے کو تاریخی طور پر ملک کے سٹریٹجک ایجنڈے کو مرتب کرنے والوں میں سے ایک کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے۔ آر یو ایس آئی کے پاکستان وزیٹنگ فیلو کمال عالم نے آر یو ایس آئی کی جانب سے شائع ایک تجزیے میں کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے بڑے عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کرتے ہوئے اپنی توجہ دفاعی ڈپلومیسی کو فروغ دینے پر مرکوز کر رکھی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website