counter easy hit

کلثوم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ پی پی امیدوار فیصل میر نےلاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

The hearing of petition against Kalamum Nawaz will be in the Supreme Court todayدرخوست میں کہا گیا کہ کلثوم نواز اپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرنے اور بالواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیراستعمال اثاثے بتانے میں ناکام رہیں ۔ انہوں نے بدنیتی کے تحت اور جان بوجھ کر اپنے اثاثے چھپائے اور اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا جس کی بنا پر وہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہیں۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے لاہور ہائی کورٹ کا 13 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔