counter easy hit

پنجاب حکومت کی طرف سے کاشتکاروں کو دی جانے والی سبسیڈی کی قرعہ اندازی کی تقریب

the-government

the-government

ٹوبہ ٹیک سنگھ:( شاہد محمود )پنجاب حکومت کی طرف سے کاشتکاروں کو دی جانے والی سبسیڈی کی قرعہ اندازی کی تقریب سے ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید اور سردار محمد ایوب خان گادھی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کسان پیکج کے ساتھ ساتھ دیہی روڈ ز کے اجراء پر کروڈ روں روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے یہ سب کسان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اس موقع پر ضلع بھر کے کاشتکاروں نے بھر پور شرکت کی اس لیزرلیولنگ سکیم سے کاشتکاروں کو نہ صرف پانی کی سے نجات حاصل ہوگی بلکہ فصل کو بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی ،اس موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے 24کاشتکاروں کو چار لاکھ پچاس ہزار روپے کی سبسیڈی پر دی جانے والی لیزر لیولنگ مشینوں کی قرعہ اندازی ڈی سی او عامر اعجاز اکبر ،ایم پی اے چوہدری امجد علی جاوید ،ایم پی اے سردار محمد ایوب خان گادھی ،ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، ریجنل پروجیکٹ ڈائر یکٹر اللہ دتہ منصور اور ڈی او واٹر میجمنٹ غلام شبیر نے کی۔