counter easy hit

حکومت پنجاب نے چائلڈ لیبر پر سختی سے پابندی عائد کی ہے،عامر اعجاز اکبر

amir-ijaz-akbar

amir-ijaz-akbar

ٹوبہ ٹیک سنگھ( شاہد محمود) ڈسڑکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبر نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے چائلڈ لیبر پر سختی سے پابندی عائد کی ہے جس پر عمل درآمد کویقینی بنایا جائے بھٹہ مزدوراوران کے بچوں کوتعلیمی وصحت سہولیات فراہم کرنے کے لئے کلسٹریونٹ کے تحت فری مےٖڈیکل کمیپ لگائے جائیں اور سوشل سکیورٹی کارڈکا بھی اجراء کیا جس کی رپورٹ ایک ہفتہ میں پیش کی جائے۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ و یجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرڈی او لیبرمحمد سعید ڈھلوں ، اے ڈی پی پی منیر احمد ممبران کمیٹی و این جی اوز کے نمائندگان منظوراحمدناز،ایوب انجم ،شیخ عامر فیاض ،محمد شبیر، خالد بشیر، عاطف یونس، محمد یاسین ، احمد وقاص ، چوہدری عبدالرشید ،انوار ا لحق رحمانی ، محمد انور ، محمد اکرام، محمد ارشد، محمداکرام حفیظ و دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈی سی اوعامر اعجاز اکبر نے کہا کہ بھٹہ مزدورمعاشرے کی اہم اکائی ہیں اوران کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکولز، میڈیکل کیمپ کے قیام کے لئے ایسی جگہ کاانتخاب کیاجائے جہاں زیادہ سے زیادہ مزدوراوران کے اہل خانہ مستفید ہوسکیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل کیمپ کم از کم تین دن جاری رہے اورآنے والے مزدوروں اوران کے خاندان کومفت طبی معائنہ اورعلاج معالجہ کی سہولت مل سکے ۔ڈی سی اونے بھٹہ مالکان پرزوردیا کہ وہ بھٹہ مزدوروں کی رجسٹریشن اورانشورنس کویقینی بنائیں تاکہ وہ تحفظ محسوس کریں مزید کہا کہ ہرتحصیل پر سٹیٹ لینڈ پربھٹہ مزدوروں کے لئے کالونی قائم کی جائے گی جہاں صحت اورتعلیم جیسی بنیادی ضرورت مفت فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان حکومت پنجاب کی طرف سے طے کردہ اجرت دینے کی پابندی کریں اور کسی کی حق تلفی نہ کریں۔ ضلعی حکومت ایک فرد کے مفاد کی خاطرمزدوروں کے معاشی قتل کی ہرگزبرداشت نہیں کرئے گی اورکم اجرت دینے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گا۔ڈی سی نے لیبرڈیپارٹمنٹ کوہدایت کی کہ ضلع بھر میں کم اجرت دینے والے بھٹہ جات کے مالکان کونوٹس جاری کئے جائیں اور کسی فریق کودوسرے کے حق پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔