counter easy hit

حکومت آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرے گی بلکہ انہیں نا اہل کر کے انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا : حامد میر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری تو ذہنی طور پر گرفتاری کی تیاری کر چکے ہیں لیکن حکومت زرداری پر ہاتھ نہیں ڈالے گی بلکہ انہیں نا اہل کر کے انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا اور جے آئی ٹی نے جو رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کروائی ہے اسکا والیم پچیس خفیہ رکھ لیا جائے گا ، کشتیاں جلا کر ججنگ کرنی ہے یا نہیں؟ پیپلز پارٹی نے اسکا فیصلہ نہیں کیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ جو رپورٹ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے اس کے ٹوٹل 25 والیم ہیں، لیکن والیم نمبر 25 کو ہی خفیہ رکھا جائے گا ، زرداری صاحب پر کیس کہاں چلانا ہے اس کا فیصلہ تو سپریمم کورٹ نے کرنا ہے لیکن آصف زرداری کی خواہش یہی ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے، حکومت آصف زرداری کو گرفتار کرنے کی بجائے انکا نام ایس سی ایل میں ڈالے گی اور انہیں نا اہل کروا لیا جائے گا ، نواز شریف نے یوٹرن لیا ہے اب انکی زبان پر نہ خلائی مخلوق کا ذکر ہے بلکہ وہ تو عدالتوں کا بھی احترام کرنے لگے ہیں، بلاول بھٹو کی تقریر کو سنے تو انہوں نے بھی کہا ہے کہ آنرز ایبل کورٹس ، جس کا مطلب ہی یہی ہے کہ پیپلز پارٹی نے ابھی کشتیاں جلا کر جنگ کا فیصلہ نہیں کیا ۔ حامدمیر نے انکشاف کیا کہ میری جے آئی ٹی کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر سے بات ہوئی ہے ، میں نے یہی اندازہ لگایا ہے کہ وہ آصف زرداری کی گرفتاری کے حوالےسے پر امید ہیں ، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بختاور بھٹو کا بھی نام لیا گیا لیکن بختاور اس کیس میں شامل ہیں تو پیپلز پارٹی کو مزید فائدہ ہوگا ، جے آئی ٹی کی رپورٹ ایسی ہے اسے وزراء پڑنے میں ناکام رہے ہین تو زرداری صاحب نے بلاول کیسے اُسے پڑ پائیں گے؟