counter easy hit

اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو برقرار نہ رکھا گیا تو تحریک انصاف فاشسٹ پارٹی بن جائے گی :

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ کہا یہ جا رہا ہے کہ کسی نہ کسی طرح آصف زرداری، نواز شریف اور ایم کیو ایم پاکستان کو سیاست سے دور رکھا جائے لیکن اگر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی وقعت ختم کی گئی تو تحریک انصاف خود ایک فاشٹ پارٹی بن جائے گی ، اس وقت کوئی بھی پارٹی حتجاج کرنے کی پوزیشن میں دکھاائی نہیں دے رہی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سہیل وڑائچ کاا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریکیں اس وقت چلائی جاتی ہیں جب معیشت کمزور ہو، اس وقت معیشت چلتی دکھاائی دے رہی ہے اگر معیشت نہ چلی تو پھر احتجاجی تحریک چلے گی ، پیپلز پارٹی جے آئی ٹی کے سوالات دینے کی بجائے سخت تقریریں کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ کسی طرح سندھ حکومت بچ جائے لیکن جو پالیسی اس وقت اپنا لی ہے وہ ایک خودکشی کی پالیسی ہے۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی اپنا بیانیہ منوانے میں ناکام ہوگئی تو اسے سندھ سرکار سے ہاتھ دھونا پڑے گا ، اس وقت تصور یہ کیا جا رہا ہے کہ کسی نہ کسی طرح آصف زرداری، نواز شریف اور ایم کیو ایم کو سیاست سے نکال دیا جاائے لیکن اگر پیپلز ہاارٹی اور ن لیگ کو فعال نہ رکھا گیا تو تحریک انصاف بھی فاشسٹ پارٹی بن جائے گی ، جو اس وقت کیا جا رہا ہے وہ بہت ہی منظم طریقے سے کیا جارہا ہے اور ایسا کبھی بھی نہیں ہوا ، جو لوگ اس وقت اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں انکی توجہ ہر طرف ہے ۔