yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

حکومت نے فاٹا اصلاحات بل پر سیاسی اتحادیوں کی مخالفت کو مسترد کردیا

Web Editor May 21, 2018 1 min read
The government rejected the opposition of political allies on the FATA reforms bill
Share this:

پشاور: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) سے متعلق اصلاحات کا بل طویل عرصے سے زیر التواء ہے تاہم باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ حکومت نے اپنے 2 سیاسی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود قبائلی علاقوں کو خبیرپختونخوا میں ضم کرنے کے لیے مذکورہ بل کو قومی اسمبلی میں بروز بدھ (23 مئی) کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

The government rejected the opposition of political allies on the FATA reforms billانہوں نے بتایا کہ فاٹا اصلاحات بل گزشتہ جمعے کو اسمبلی میں پیش کیا جانا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں کے اعتراض کے پیش نظر یہ فیصلہ موخر کردیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا موقف تھا کہ بل میں آئین کے تمام ضروری آرٹیکل شامل کیے جائیں ناکہ محض ضم کرنے کے لیے ادھورا بل پیش کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ‘23 مئی کو پیش کیا جانے والا فاٹا اصلاحات بل جامع اور مربوط ہوگا’۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف ظفر اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے اہم ارکان نے بھی شرکت کی اور اتفاق کیا کہ فاٹا کو خبیر پختونخوا میں ضم کرنے کا عمل 5 سالہ مدتی پلان پر نہیں بلکہ محض ایک سال میں مکمل ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا تھا کہ فاٹا کے حلقوں پر مشتمل خیبر پختونخوا اسمبلی میں اکتوبر 2019 میں انتخابات ہوں گے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ اجلاس میں فاٹا کو ضم کرنے پر مکمل اتفاق رائے سامنے آیا اور اُمید ظاہر کی گئی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ایک سال کے اندر فاٹا میں نئی حلقہ بندیوں پر اپنا کام مکمل کرلے گا۔ اس ضمن میں خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے ارکان نے اجلاس میں شرکت سے گریز کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ 2 سیاسی اتحادیوں کے بغیر ہی فاٹا اصلاحات بل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم دونوں مخالف پارٹیوں کی جانب سے حکومت پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالا جا سکے گا۔ خیال رہے کہ حکومت کی فاٹا اصلاحات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کی وجہ سے قومی اسمبلی میں اس کا ڈرافٹ کئی ماہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ سے ملاقات کی تھی تاہم اس ملاقات کے بعد بھی حکومت مولانا فضل الرحمٰن کا موقف تبدیل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ فاٹا کے اراکان پارلیمنٹ، قبائلی اور خیبرپختونخوا کے اعلیٰ حکام کے مابین 21 مئی کو طے شدہ اجلاس میں عبوری جوڈیشل نظام تشکیل دینے پر غور ہوگا۔ اس سے قبل قومی اسمبلی نے 12 جنوری کو سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھنے کی منظور دے دی تھی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistani student Sabika Shaikh's video came out
Previous Post پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی ویڈیو سامنے آگئی
Next Post نیب نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا
NAB started a regular investigation against Bahria Town

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.