counter easy hit

سندھ حکومت عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے، میئر کراچی وسیم اختر

 کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے اور کراچی سے پیسے سے دبئی میں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں۔

The government is playing with people's lives, mayor of Karachi Waseem Akhtar

The government is playing with people’s lives, mayor of Karachi Waseem Akhtar

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 8 سالوں میں ادارے تباہ کر دیئے ہیں، پیسے لے کر کثیر المنزلہ عمارتیں بنانے کی اجازت دی جا رہی ہے، کراچی سے پیسے بنا کر دبئی میں جائیدادیں خریدی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام مشکل میں ہیں اور اس پر سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیئے، صوبائی حکومت کراچی کے عوام کی جانوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ والوں کے پاس سہولیات کا فقدان ہے، فائر فائٹرز کے پاس ہیلمٹ بھی نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود یہ لوگ اپنی جانوں پر کھیل کر فرائض انجام دے رہے ہیں، سہولیات نہ ہونے کے باوجود جس طرح فائر گریگیڈ کا عملہ کام کر رہا ہے یہ کسی عجوبے سے کم نہیں ہے، فائر بریگیڈ کے لئے 10 گنا زیادہ سامان کی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website