counter easy hit

عام انتخابات پر 20 ارب روپے کی لاگت آئے گی

عام انتخابات 2018 ء کی تیاریاں عروج پر ہیں، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگا لیا۔

The general election will cost Rs 20 billionالیکشن کمیشن کےذرائع کے مطابق عام انتخابات میں 20 ارب روپے سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے،بیلٹ پیپر کے کاغذ اور چھپائی پر ڈھائی ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ خصوصی فیچر والے بیلٹ پیپر کی خریداری اور چھپائی پر 2 ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ انتخابی عملے کو معاوضے کی مد میں 6 سے 7 ارب کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پولنگ میٹریل پر 1 ارب سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے، ٹرانسپورٹیشن کی مد میں بھی 1 ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت خزانہ انتخابی اخراجات کے لیے بروقت فنڈ فراہم کر رہی ہے۔