counter easy hit

تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

راولپنڈی : پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں خطرناک آئس ہیروئن فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

The gang arrest to sell ice heroin in educational institutions

The gang arrest to sell ice heroin in educational institutions

پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن فروخت کرنے والے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے 400 گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ پولیس کے مطابق طالب علموں کو آئس ہیروئن فروخت کرنے والے دونوں گرفتار ملزمان ایف ایس سی کے طالب علم ہیں، برآمد ہونے والی آئس ہیروئن کی گولیاں ہالینڈ اور ڈنمارک سے منگوائی گئی ہیں اور ایک گولی کی قیمت تقریباً 3500 روپے ہے۔

 

واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات فروخت کرنے کے واقعات کا نوٹس لے چکے ہیں اور اس سے پہلے بھی جڑواں شہروں میں نشہ آور اشیا فروخت کرنے کے الزام میں کئی افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website