counter easy hit

امریکی بم حملے میں ہلاک داعش جنگجوؤں کی تعداد 90 ہو گئی

واشنگٹن: دو روز قبل امریکا نے افغانستان میں داعش کے ٹھکانے پر ’’سارے بموں کی ماں‘‘ کہلانے والا بم گرایا تھا جس سے اب تک ہلاک ہونے والے داعش جنگجوؤں کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔

The number of ISIS fighters killed in US bombing reached to 90

The number of ISIS fighters killed in US bombing reached to 90

پینٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ کے مطابق امریکی فوج نے پہلی مرتبہ افغانستان میں نان نیوکلئیر بم کا استعمال کیا جس سے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع ایچن کی پہاڑیوں پر 11 ٹن بارودی دھماکا کرنے والے جی بی یو 43 نامی بم سے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جبکہ افغان سیکیوریٹی فورسز کے مطابق اس حملے میں اب تک داعش کے 90 جنگجو ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق نان نیوکلئیر بم کا مختصر نام ’’مدر آف آل بمز‘‘ ہے جب کہ فضائیہ میں اسے میسو آرڈیننس ایئر بلاسٹ بم کہا جاتا ہے۔

امریکا نے جی بی یو 43 بم کا عراق جنگ سے قبل 2003 میں پہلی مرتبہ کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ تجربے کے دوران 32 کلومیٹر دور تک آسمان پر گہرے بادل چھا گئے تھے۔ جی بی یو 43 بم 10 ہزار 300 کلو گرام وزنی ہے جسے کار گو طیارے ایم سی 130 کے ذریعے ضلع ایچن کی پہاڑیوں پر گرایا گیا۔ دوسری جانب افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ نان نیوکلیئر بم پہاڑیوں پر داعش کے ٹھکانوں پر گرایا گیا اور داعش کے خلاف جارحانہ اقدامات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے یہ مناسب قدم ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website