yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

مال مفت نے بھارتی بورڈ حکام کو بھی’ بے رحم‘ بنا دیا

MH Kazmi August 18, 2017 1 min read
The freight free also made Indian board officials 'foolish'
Share this:

نئی دہلی:  مال مفت نے بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو بھی’ بے رحم‘ بنادیا، دونوں ہاتھ سے مال لٹانے والوں میں بی سی سی آئی سیکریٹری امیتابھ اور خازن انیردھ چوہدری پیش پیش نکلے، کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز پہلے ہی سپریم کورٹ سے سب کو گھر بھیجنے کی اجازت مانگ چکی ہے۔

The freight free also made Indian board officials 'foolish'
The freight free also made Indian board officials ‘foolish’

سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے اپنی پانچویں اسٹیٹس رپورٹ میں بورڈ حکام کے اخراجات کی مکمل تفصیل ظاہر کردی ہے،اس میں سیکریٹری امیتابھ چوہدری اور خازن انیرودھ کے اخراجات ڈیڑھ کروڑ روپے سے بھی تجاوز کرگئے ہیں۔ گزشتہ اور جاری مالی سال کے دوران رانچی سے تعلق رکھنے والے امیتابھ چوہدری نے 65 لاکھ روپے فضائی سفر اور 42.25 لاکھ روپے ڈی اے، ڈی اے کی مد میں بورڈ سے وصول کیے، اس کے علاوہ ساڑھے 29 لاکھ روپے انھوں نے غیرملکی دوروں کے دوران فارن ایکس چینج کی مدد میں وصول کیے۔ اس دوران ان کا ہوٹلوں میں رہائش کا بل 13.51 لاکھ روپے بنا، صرف ان کے آفس کے اخراجات 4 لاکھ روپے رہے جبکہ امیتابھ نے ڈیڑھ لاکھ کے قریب اضافی بھی وصول کیے۔ اس دوران ان کی جانب سے خرچ کی جانے والی مجموعی رقم ایک کروڑ 56 لاکھ 19 ہزار روپے بنتی ہے۔

اس معاملے میں خازن انیرودھ ان سے بھی آگے رہے، ان کے ایئر ٹکٹ 60 لاکھ 29 ہزار روپے کے رہے جبکہ 75 لاکھ روپے ٹی اے ڈی اے وصول کیا، فارن ایکس چینج کی مد میں 17.64 لاکھ اور ہوٹلوں کا کرایہ 11 لاکھ روپے لیا۔ ’دوسرے اخراجات‘ کی مد میں انھوں نے بورڈ سے 3.41 لاکھ روپے لیے جبکہ ان کے فون اخراجات 2.37 لاکھ روپے تھے، مجموعی طور پر انھوں نے بورڈ کی دولت میں سے ایک کروڑ 71 لاکھ 58 ہزار روپے اڑائے۔ اسی طرح دوسرے سابق اور موجودہ بورڈ حکام کے اخراجات بھی سامنے لائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز پہلے ہی سپریم کورٹ سے موجودہ حکام کو فارغ کرنے کی اجازت طلب کرچکی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Daren Sammy a strong candidate to lead the World X1, Flowers will be the manager
Previous Post ورلڈ الیون کی قیادت کیلیے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار، فلاور منیجر ہوں گے
Next Post پاکستان میں اسکواش کے ساتھ صحیح سلوک نہیں ہوا، جہانگیر خان
Squash did not behave correctly in Pakistan, Jahangir Khan

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.