counter easy hit

خوف و دہشت سے بھرپورہالی وڈ فلم دی فارسٹ کا ٹریلر جاری

The Forest of fear bhrpurhaly film trailer released

The Forest of fear bhrpurhaly film trailer released

لاس اینجلس …….ہالی وڈ میں آج کل خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں، اسی سلسلے میں نئی ہارر ڈرامہ فلم دی فارسٹکاٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ہدایتکارجیسن زیدہ کی اس تھرل فلم کی کہانی ایک ایسی امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی کھوئی ہوئی بہن کی تلاش میں جاپان کے جنگلوں کا رخ کرتی ہے اور وہاں اس کا سامناخوفناک بلاؤں سے ہو جاتا ہے۔ڈیوڈ ایس گوئراور ٹوری میٹریزر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکارہ نٹالی ڈارمر اورسارہ کارن ویل مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔
دل دہلا دینے والے منا ظر سے بھرپو یہ تھرل ڈرامہ ہارر فلم فوکس فیچرز کے تحت آئندہ سال 8جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔