counter easy hit

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ سے قبل فٹنس ٹیسٹ لیے گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ سے قبل فٹنس ٹیسٹ لیے گئے

اسلامورلڈ کپ سے قبل فٹنس ٹیسٹ، محمد رضوان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا محمد رضوان فٹنس لیول میں 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، محمد عامر اور حفیظ نے اب تک ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیے ہیں آصف علی کا فٹنس لیول اٹھارہ اعشاریہ پانچ، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا فٹنس لیول اٹھارہ آیا ہے اوپنر شان مسعود اور فاسٹ بولر حسن علی بھی مکمل فٹ ہیں لیگ اسپنر یاسر شاہ، فاسٹ بولر محمد حسنین اور آل راؤنڈر عماد وسیم فٹنس لیول تک نہیں پہنچ سکے ہیں

ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا قومی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو لندن روانہ ہوگی جہاں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلی جانی ہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ 8 مئی کو اوول، گیارہ مئی کو ساؤتھمپٹن، 14 مئی کو برسٹل، 17 مئی کو ٹرینٹ برج اور 19 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا ورلڈ کپ 30 مئی سے شروع ہوگا اور قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی