یوں تو کپڑے دھونا ایک ایسا مشکل کام ہے جسے کرنے میں اکثر خواتین کوفت میں مبتلا ہوجاتی ہیں جس کے بعد کوئی دوسرا کام کرنے کی ہمت نہیں رہتی اور ورزش تو بالکل بھی نہیں لیکن جناب فلپائنی شخص نے کپڑے دھونے کا نہ صرف آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے بلکہ ساتھ ہی ورزش کا انداز بھی بتا دیا ہے۔

یہ دلچسپ ایجاد خوب مقبول ہو رہی ہے اور لوگ اُس کے طریقہ کار کو بیحد سراہ رہے ہیں۔








