counter easy hit

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو جعلی ای میل سے خبردار کردیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ریٹرن میں بے قاعدگیوں کے ضمن میں جعلی و نقصان دہ ای میل اور نوٹسز سے خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

The FBR warned taxpayers about fake email

The FBR warned taxpayers about fake email

ایف بی آر کے نام سے لوٹ مار کیلیے سائبر کرمنلز کے سرگرم ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی، ایف بی آر کی جانب سے سرکاری طور پر اعلامیہ جاری کرکے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ریٹرن میں بے قاعدگیوں کے ضمن میں جعلی و نقصان دہ ای میل اورنوٹسز سے خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے بیان میں لوگوں کو موصولہ جعلی ای میل پر مبنی ڈومین سے تعلق کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیاکہ اس ای میل ایڈریس یا ڈومین کا ایف بی آر کے ای میل ڈومین سے کوئی تعلق نہیں۔ بیان کے مطابق جعلی ای میل ایڈریس سے بھیجے جانے والے ای میل پیغامات میں ٹیکس دہندگان کو ان کے ٹیکس ریٹرن اور آمدنی میں تفاوت کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور انہیں کمشنر(ان لینڈ) سے فوری رابطے کیلیے کہا جاتا ہے۔

بیان کے مطابق اس طرح کے ای میل میں مبینہ طورپر نقصان دہ وائرس، میل ویئر اورپروگرام ہوتے ہیں جو کمپیوٹروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، یہ مذموم سرگرمیاں بظاہر ہیکرز کررہے ہیں جو ٹیکس گزاروں کو اس طرح نقصان دہ وائرس اورمیل ویئر ارسال کرتے ہیں۔ بیان میں ٹیکس دہندگان اورعوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس ای میل کے ذریعے وصول ہونے والے ای میل کو نظرانداز کریں اور اس میں دی گئی کسی بھی ویب لنک کو کلک نہ کریں۔ علاوہ ازیں شہریوں کو اس طرح کی ای میل ملنے کی صورت میں متعلقہ حکام سے رابطے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website