counter easy hit

یمن میں اتحادی بمباری؛ بچوں اور خواتین سمیت20 شہری جاں بحق

صنعا: یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 20 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حکام نے بتایا کہ مغربی صوبے تعز کے ضلع موزع میں طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی تاہم ان میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Coalition bombing in Yemen; 20 civilians, including children and women, were killed

Coalition bombing in Yemen; 20 civilians, including children and women, were killed

اقوام متحدہ کے ذرائع نے بھی اس حملے کی تصدیق کر دی ہے، بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے اکثر ایک ہی خاندان کے ارکان تھے، حکام کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں متاثرہ افراد بظاہر جنگ سے بچنے کے لیے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جب ان کی گاڑی بمباری کا نشانہ بنی، بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے دارالحکومت صنعا کے لیے اقوام متحدہ کی ایک پرواز کو روک دیا ہے، یاد رہے کہ صنعا کا ہوائی اڈہ حوثی باغیوں کے قبضے میں ہے اور یہ جہاز دارالحکومت سے امدادی کارکنوں اور بعض اخباری نمائندوں کو واپس لینے کے لیے جا رہا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website