counter easy hit

برطانیہ میں تیز رفتار کار کی نوجوان کو زوردار ٹکر

دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے تاہم بعض اوقات سڑک پر ایسے حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔

The fast speed car powerful conflict to the young in the UKبرطانیہ کے شہر ڈربی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب ایسا ہی انتہائی خطرناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے سڑک پار کرتے نوجوان کو زوردار ٹکر ماری جس کے باعث وہ ہوا میں اُڑتا ہوا تقریباََ پینتالیس میٹر دورا فٹ پاتھ پر گرا جبکہ ایک اور سڑک پار کرتا نوجوان گاڑی کی زد میں آنے سے بال بال بچا۔

کار سوار انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیورنگ کر رہا تھاجس کے باعث نوجوان گاڑی کی زد میں آگیا اور خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا تاہم شدید زخمی ہوا جسے وہاں موجود افراد نے اسپتال منتقل کردیاجبکہ پولیس کی جانب سے غفلت برتنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔