counter easy hit

روسی خطروں کے کھلاڑی کی حیرت انگیز سلائیڈنگ

یوں تو خطروں سے کھیلنے کو شوق بہت سے نوجوانوں کو ہوتا ہے تاہم جان خطرے میں ڈال کر کچھ مختلف کرنے والے جانباز بعض اوقات ایسے ایسے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

Amazing sliding of Russian risk playerروس سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے برفیلی ڈھلوان پر سلائیڈنگ کرنے کا ارادہ کیا تو یورپ کے بلند ترین پہاڑ کا انتخاب کیااور پیٹ کے بَل زمین کی جانب سرکتے ہوئے سلائیڈنگ کرنے کا خطرناک اسٹنٹ پرفارم کر ڈالا۔ یہ نوجوان بلا خوف وخطر پہاڑ کی چوٹی سے سرکتے ہوئے ڈھلوان کی جانب آیا اور اس دوران اسنو بورڈ اس کے پیروں میں بندھا ہوا تھا تاہم اس نے کچھ انوکھا کرتے ہوئے پیٹ کے بَل برف پر لیٹ کر سلائیڈنگ کی اور اپنی ہمت و بہادری سے دنیا کو حیران کر دیا۔