counter easy hit

انٹرنیشنل اہم خبریں بزنس پاکستان دلچسپ و عجیب اسلا می واقعات سائنس اور ٹیکنالوجی متفرق شوبز صحت کھیل منتخب کالم ویڈیوز “جو بھی کیا آپ کے کہنے پر کیا ” نیب نے آخری ملاقات میں شہبازشریف کے سامنےکس شخصیت کو بٹھایا گیا ؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)نیب نے آشیانہ کمپنی کیس میں شہبازشریف کو حراست میں لے لیاہے اور ان پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام عائد کیا گیاہے جبکہ نیب کی جانب سے شہبازشریف کی گرفتاری کے حوالے سے خط لکھ کر سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے تاہم اب انتہائی دلچسپ انکشاف سامنے آ گیاہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی رئیس انصاری نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کے پرنسپل سیکریٹر ی تعینات رہنے والے فواد حسن فواد سابق وزیراعلی ٰپنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں جبکہ آخری ملاقات میں فواد حسن فواد کو شہبازشریف کے سامنے بیٹھایا گیا اور اس دوران فواد حسن فواد نے سارا ملبہ شہبازشریف پر ڈال دیاہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ بھیر کرتا رہا ہوں وہ آپ کے کہنے پر کرتا رہوں جبکہ میں نے اپنی طرف سے کوئی کام بھی نہیں کیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہبازشریف پر آشیانہ کمپنی کیس میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام عائد کیا گیاہے جبکہ شہبازشریف آج نیب میں صاف پانی سکینڈل میں پیشی کیلئے گئے تھے لیکن نیب افسران نے ان کے سامنے تین فائلز رکھیں اور ان سے کہا کہ ہمارے پاس آپ کے خلاف ثبوت ہیں اس لیے ہم آپ کو حراست میں لے رہے ہیں ۔شہبازشریف کی گرفتاری پر ن لیگ کا موقف بھی سامنے آ گیاہے ، مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری خلاف قانون ہے۔

ن لیگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ سیاسی مخالفت پرعبرت کانشان بنانے کی روش پہلے بھی قوم کانقصان کرچکی ہے،شہباز شریف نے ساری زندگی قوم کے لئے وقف کر دی،چین،ترکی سمیت جسے ساری دنیانے شاباش دی،اسکی مثال دی، نیب نے اسے گرفتار کرلیا,پاکستان مسلم لیگ ن تمام صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے،پارٹی سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے،سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کے استعمال کی بدقسمت تاریخ دہرائی جارہی ہے،ضمنی الیکشن کےموقع پرگرفتاری سےثابت ہوگیا حکومت ن لیگ سے کتنی خوفزدہ ہے، آزادانہ، غیر جانبدارانہ الیکشن کو مخالفین اپنی سیاسی موت سمجھتے ہیں، مسلم لیگ ن کے لیےیہ ہتھکنڈےنئےنہیں، مشرف کےستم کو ن لیگ کی قیادت،کارکنوں نےجرات اوروبہادری سےگزارا ۔دوسری جانب شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے حمزہ شہبازشریف نے ماہر قانون سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں،حمزہ شہباز کی ملاقاتیں ماڈل ٹاو¿ن ایچ بلاک میں ہو رہی ہیں،حمزہ شہبازاورقانونی ماہرین سے ملاقات میں سلمان شہباز بھی موجود ہیں،ملاقات میں شہبازشریف کی گرفتاری پرقانونی مشاورت کی جارہی ہے،نیب کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ وہ کل شہباز شریف کو عدالت میں پیش کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے شہباز شریف کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کی اس انداز میں گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے،حکومت انتقامی کارروائیوں سے گریزکرے، 100 روزہ پروگرام کی ناکامی پرحکومت ایسے قدم اٹھا رہی ہے۔