counter easy hit

خواتین کو بریسٹ کینسر سے بچانے کیلئے سرینا ولیمز میدان میں آگئیں، ایسا منفرد کام کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

لندن (ویب ڈیسک) ٹینس چیمپئن سیرینا ولیمز کھیل کے میدان میں تو سرگرم ہے ہی، اس کے ساتھ ساتھ وہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے بھی کافی حوصلہ مندانہ موقف کا اظہار کرتی ہیں۔ اب انہوں نے دنیا بھر میں خواتین میں تیزی سے پھیلنے والے بریسٹ کینسرسے متعلق آگاہی مہم کے لیے کچھ منفرد کیا ہے۔

اس حوالے سے سیرینا ولیمز نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہاتھوں سے سینے کو ڈھانپ رکھا ہے، جبکہ کیپشن میں انہوں نے لکھا’اس ویڈیو کے لیے مجھے اپنے کمفرٹ زون سے باہر آنا پڑا’۔ درحقیقت اس ویڈیو کے لیے سرینا ولیمز نے نیم برہنہ ہونا قبول کیا، تاکہ خواتین میں اس موذی مرض کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جاسکے۔ ٹینس اسٹار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ مشکل ضرور تھا لیکن وہ ایسا کرنا چاہتی تھی کیونکہ بریسٹ کینسر کی ابتدائی تشخیص کئی زندگیاں بچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو ’ آئی ٹچ مائی سیلف پروجیکٹ ‘ کا حصہ ہے جو ڈیوائنلس گلوکارہ کریسی ایمفلیٹ کے نام سے وقف ہے۔ سیریناولیمز کا کہنا تھا کہ کریسی ایمفلیٹ ہمیں خواتین کو اپنی صحت کو اولین ترجیح دینے کے اپنا سپرہٹ گانا چھوڑ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 53 سالہ آسٹریلوی گلوکارہ بریسٹ کینسر سے طویل ترین جنگ لڑنے کے بعد 2013 میں انتقال کرگئیں تھیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 2018 کے دوران 6 لاکھ سے زائد افراد کا اس کینسر کے نتیجے میں ہلاک ہونے کا امکان ہے، اس لیے بریسٹ کینسر سے متعلق مختلف آگاہی مہم دنیا بھر میں جاری ہیں۔