yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وہ حقائق جن کو ہم لوگ چھوٹی سی بات سمجھ کر گناہ کے مرتکب ہو جاتے ہیں

MH Kazmi May 11, 2019 1 min read
The facts that we make as a small thing get involved in sin
Share this:

The facts that we make as a small thing get involved in sin

زکوٰۃ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جس میں اللہ ربّ العزت نے ایک متعین مقدار(ڈھائی فیصد) غریبوں اور ضرورتمندوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے ادا کرنا فرض قرار دیا ہے، اور صاحب ثروت پر یہ زمہ داری عائد کی ہے کہ وہ مستحقین زکوٰۃ کو تلاش کرکے ادائیگی کرے۔ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک گزررہا ہے جس میں بہت سے مسلمان بھائی اپنی زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اس مہینے میں بہت سے ہسپتال، تعلیمی ادارے، فلاحی خدمات سر انجام دینے والی این جی اوز اور دینی مدارس باضابطہ تشہیر کرکے زکوٰۃ وصول کرتے نظر آتے ہیں جوکہ اس رقم سے فلاحی خدمات سرانجام بھی دیتے ہیں مگر تقریباً نوے فیصد حقیقی مستحقین زکوٰۃ،زکوٰۃ کے ثمرات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو تنگ دستی اور محتاجی کے باوجود اپنی سفید پوشی کسی پر ظاہر نہیں کرتے،کسی کے سامنے دست دراز نہیں کرتے اور صاحب ثروت طبقہ ان افراد کو یکسر نظر انداز کردیتاہے۔ حالانکہ یہی وہ حقیقی مستحقین ہیں جنہیں اللہ ربّ العزت کی طرف سے تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اپنی زکوٰۃ ادا کرنے سے پہلے اپنی زمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرتے ہوئے حقیقی مستحق کو تلاش کریں اوراس کا بہترین طریقہ یہ اپنایا جاسکتا ہے کہ امیر افراد غریب اور درمیانے درجے کے اپنے عزیز و رفقاء سے، ہمسایوں سے، اور مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے افراد سے رابطہ رکھیں، وقتاً فوقتاً ان کی خبر گیری کریں، ان کے مالی حالات اور محرومیوں کا جائزہ لیں اور ان جیسے افراد کے ذریعے دیگر لوگوں کے حالات کا جائزہ لے کر زکوٰۃ کا مال ان حقیقی مستحقین تک پہنچا کر اپنی زمہ داری سے احسن طور پر عہدہ براہ ہوں تاکہ حق حقدار تک پہنچے۔ نظام زکوٰۃ ایک مضبوط و خوشحال اسلامی معاشرہ کی تشکیل، غربت کے خاتمے اور انسانی فلاح و بہبود کااہم ترین ذریعہ ہے۔اسلام میں ادائیگی زکوٰۃ کا حکم سماجی انصاف اور اخلاقی قدروں کومستحکم کرنے کے لئے ہی دیا گیا ہے۔ ادائیگی زکوٰۃ سے مال پاک ہوتاہے اور اس عمل میں نیکی اور افادیت کے بے شمار پہلو ہیں، جس طرح مومن بندہ نماز کے قیام اور رکوع وسجود کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی بندگی اور تذلل ونیازمندی کا مظاہرہ جسم وجان اور زبان سے کرتا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کی رضا ورحمت اور اس کا قرب حاصل ہو، اسی طرح زکوٰۃ ادا کرکے وہ اس کی بارگاہ میں اپنی مالی نذر اسی غرض سے پیش کرتا ہے اور اس بات کا عملی ثبوت دیتا ہے کہ اس کے پاس جو کچھ ہے وہ اسے اپنا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کاہی سمجھتا اور یقین کرتا ہے، اور اس کی رضا و قرب حاصل کرنے کے لیے اس کو پیش کرتا ہے۔حب مال و دولت جو ایمان کش اور نہایت مہلک روحانی بیماری ہے، زکوٰۃ اس کا علاج اور اس کے گندے اور زہریلے اثرات سے نفس کی تطہیر اور تزکیہ کا ذریعہ ہے۔ اسی بناہ پر قرآن مجید میں ایک جگہ فرمایا گیا ہے”اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! آپ مسلمانوں کے اموال میں سے صدقہ (زکوٰۃ) وصول کیجئے جس کے ذریعہ ان کے قلوب کی تطہیر اور ان کے نفوس کا تزکیہ ہو“ (سورۃ توبہ) دوسری جگہ فرمایا گیا ہے”اور اس آتش دوزخ سے وہ نہایت متقی بندہ دور رکھا جائے گا جو اپنا  مال راہ خدا میں اس لیے دیتا ہو کہ اس کی روح اور اس کے دل کو پاکیزگی حاصل ہو“ (سورۃاللیل)۔ توحید ورسالت کے اقرار اور اقامت صلوٰۃ کے بعد زکوٰۃ اسلام کا تیسرا بنیادی رکن ہے۔ قرآن مجید فرقان حمید میں ستر سے زیادہ مقامات پر اقامت صلوٰۃ اور ادائے زکوٰۃ کا ذکر اس طرح ساتھ ساتھ کیاگیا ہے کہ دین میں ان دونوں کا مقام اور درجہ قریب ایک ہی ہے۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے کے متعلق احادیث میں بڑی سخت وعیدیں آئی ہیں۔ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جس آدمی کو اللہ تعالیٰ نے دولت عطا فرمائی پھر اس نے اس کی زکوٰۃ نہیں ادا کی تو وہ دولت قیامت کے دن اس آدمی کے سامنے ایسے زہریلے ناگ کی شکل میں آئے گی جس کے انتہائی زہریلے پن سے اس کے سر کے بال جھڑگئے ہوں گے اور اس کی آنکھوں کے اوپر دوسفید نقطے ہوں گے(جس سانپ میں یہ دو باتیں پائی جائیں وہ انتہائی زہریلا سمجھاجاتا ہے) پھر وہ سانپ اس (زکوٰۃادا نہ کرنے والے بخیل) کے گلے کا طوق بنادیا جائے گا (یعنی اس کے گلے میں لپٹ جائے گا) پھر اس کی دونوں باچھیں پکڑے گا (اور کاٹے گا) اور کہے گا کہ میں تیری دولت ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں، یہ فرمانے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن مجید کی یہ آیت تلاوت فرمائی جس کا ترجمہ ہے ”اور نہ گمان کریں وہ لوگ جو بخل کرتے ہیں اس مال ودولت میں جو اللہ نے اپنے فضل وکرم سے ان کو دیا ہے (اور اس کی زکوٰۃ نہیں نکالتے) کہ وہ مال ودولت ان کے حق میں بہتر ہے، بلکہ انجام کے لحاظ سے وہ ان کے لیے بدتر اور شر ہے، قیامت کے دن ان کے گلوں میں طوق بناکے ڈالی جائے گی وہ دولت جس میں انہوں نے بخل کیا“۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”ہرصبح دوفرشتے آسمان سے اترتے ہیں ایک کہتا ہے اے اللہ! خرچ کرنے والے کو بدل عطاء فرما (اس پردوسرا فرشتہ آمین کہتا ہے) اور دوسرا کہتا ہے، اے اللہ! خرچ نہ کرنے والے کا مال تلف فرما“ (پہلا فرشتہ اس پر آمین کہتا ہے“ (مشکوٰۃ)۔ معلوم ہوا کہ جو راہ خدا میں خرچ کرتا ہے اس کو دنیا میں بھی اس کا عوض ملتا ہے اور جو جمع رکھتا ہے اس کا مال دیرسویر تلف ہوجاتا ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ ”جوشخص بھی سونا یا چاندی (یانقد) رکھتا ہے، اگر وہ اس کا حق (زکوٰۃ) ادا نہیں کرتا تو جب قیامت کا دن آئے گا اس کے لیے اس سونے چاندی سے آگ کی تختیاں بنائی جائیں گی پھر ان سے اس کے پہلو، پیشانی اور پیٹھ کو داغا جائے گا جب بھی وہ ٹھنڈی پڑیں گی دوبارہ تپائی جائیں گی، یہی عذاب اس کو قیامت کے پورے دن میں ہوتا رہے گا جو پچاس ہزار سال کے برابر ہے، یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ کردیا جائے گا پھر وہ جنت کی طرف یا جہنم کی طرف جائے گا“ (مشکوٰۃ شریف)۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا خیرات خطا کو بجھاتی ہے جس طرح پانی آگ کو بجھاتا ہے، یعنی خیرات کرنے والا دنیا و آخرت میں خطاء کے ضرر سے محفوظ رہتا ہے۔“ (مشکوٰۃ)۔ بلاشبہ زکوٰۃ، معاشرے کے محروم طبقات، غریب افراد کو سماجی،اقتصادی تعاون اور ان کو اپنے پیروں پر کھڑے کرنے میں معاونت کرتی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ یہ فرض ادا کرتے وقت حقیقی مستحق کو تلاش کرکے خود اپنے ہاتھ سے ادا ئیگی کریں، تاکہ محروم افراد بھی معاشرے کا بہترین حصہ بن سکیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Excellent prescription from the Muslim prophet for Muslims in the free time
Previous Post فارغ وقت میں مسلمانوں کے لیے طب نبویﷺ سے شاندار نسخہ
Next Post صف اول کے صحافی نے تاریخی واقعہ بیان کرکے بڑی بات کہہ ڈالی
The first-ever journalist, describing the historical event, said a big thing

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.