yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ نامور کھلاڑی نے خود بھی اعتراف کر لیا

MH Kazmi May 3, 2019 1 min read
The fact that the famous player himself confessed
Share this:

The fact that the famous player himself confessed

کراچی (ویب ڈیسک) شاہد آفریدی نے اپنی کتاب ‘گیم چینجر’ میں حقیقی عمر کا بھی بھانڈا پھوڑتے ہوئے انکشاف کر ڈالا کہ وہ 1975 میں پیدا ہوئے تھے لہٰذا پہلا ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے ان کی عمر 19 برس تھی اور متعلقہ اتھارٹیز کی جانب سے 16 سال کی کم عمری کا دعویٰ درست نہیں ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی عمر کرکٹ کی دستاویزات میں یکم مارچ 1980 درج ہے جو ان کی حقیقی عمر سے پانچ سال کم ہے اور اس لحاظ سے دیکھا جائے تو انہوں نے نیروبی میں سری لنکا کیخلاف 37 بالز پر تیز ترین سنچری کا کارنامہ 16 نہیں بلکہ 20 یا 21 برس کی عمر میں انجام دیا اور ان کا یہ کہنا بھی درست نہیں کہ وہ اس وقت 19 برس کے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ نیروبی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کیلئے براہ راست ویسٹ انڈیز سے طلب کئے گئے تھے جہاں وہ قومی انڈر 19 ٹیم کیلئے سیریز کھیل رہے تھے اور ان کا حالیہ انکشاف واضح کرتا ہے کہ وہ اس وقت حقیقی انڈر 19 پلیئر نہیں تھے۔ ان کی حقیقی عمر کا انکشاف یہ بات بھی سامنے لاتا ہے کہ وہ 2010 میں ٹیسٹ کرکٹ چھوڑتے وقت 34 یا 35 سال کے اور 2016 میں آخری بار ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے وقت 36 سال کے نہیں بلکہ 40 یا 41 برس کے تھے۔شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں وقار یونس کو خوفناک کوچ اور شعیب ملک کو کانوں کا کچا کہا جبکہ جاوید میانداد کو چھوٹا انسان قرار دیدیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اپنی آپ بیتی گیم چینجر کی رونمائی کل کراچی کے ایک شاپنگ مال میں کرینگے۔ بوم بوم آفریدی نے کتاب میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے سابق کوچ وقار یونس کو اوسط درجے کا کپتان اور خوفناک کوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقار یونس جب سے پاکستان ٹیم کے کوچ بنے تو اُن کی وسیم اکرم سے کشمکش رہی، وقار یونس نے ہر کام میں مداخلت کی، اسی لئے دونوں کے درمیان اختلافات رہے۔شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میانداد کو بڑا کھلاڑی سمجھا جاتا ہے مگروہ چھوٹے آدمی ہیں، جاوید میانداد کو میرے بیٹنگ سٹائل سے نفرت تھی، انہوں نے میرے خلاف ایک محاذ قائم کر لیا تھا جبکہ ایک پریزینٹیشن تقریب میں جاوید میانداد نے مجھ سے زبردستی اپنی تعریف کرائی۔سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ میں سپاَٹ فکسنگ سکینڈل کا مجھے بہت پہلے علم ہوگیا تھا، مظہر مجید نے فون مرمت کیلئے لندن میں ایک دکان پر دیا تھا، دکان کا مالک میرے دوست کا دوست نکلا، مظہر مجید کے فون سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کئے گئے پیغامات ملے، ٹیم مینجمنٹ کو ثبوت دکھائے مگر کوئی ایکشن نہ ہوا، میں نے یہ پیغامات وقار یونس اور یاور سعید سے شیئر کئے تھے، اس وقت مینجمنٹ خوفزدہ تھی یا اسے ملک کے وقار کا خیال نہ تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ عبدالرزاق نے بھی سلمان بٹ، محمد عامر اور آصف پر شک کا اظہار کیا تھا، اس وقت شعیب ملک کپتانی کیلئے فٹ نہیں تھے، نا تجربہ کاری شعیب ملک کی کمزوری تھی، شعیب ملک کو کپتان اور سلمان بٹ کو نائب کپتان بنانا غلط اقدام تھا، کان کا کچا شعیب ملک برے لوگوں سے برے مشورے لیتا تھا، سلمان بٹ کو مستقبل میں قومی ٹیم میں جگہ نہیں ملنی چاہیے۔بوم بوم آفریدی نے کشمیر کے حوالے سے لکھا ہے کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا نہیں بلکہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔شاہد آفریدی کی کتاب رونمائی سے قبل ہی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔ اقتباسات پڑھنے کے بعد خبریں میڈیا کی زینت بنیں تو شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام میڈیا کی تشہیر پر نہ جائیں اور کتاب پڑھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے تنقید کے ساتھ سٹار کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے تعریفی کلمات بھی ادا کئے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Safi's journalist described the true incident
Previous Post صف اول کے صحافی نے سچا واقعہ بیان کر دیا
Next Post بریکنگ نیوز : شیخ رشید نے استعفیٰ دے دیا ، پورے ملک میں ہلچل مچ گئی
Breaking News: Sheikh Rasheed resigned, the whole country got stubborn

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.