counter easy hit

الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

The Election Commission rejected the demand of PML-N regarding caretaker Chief Minister Punjab Hassan Askariلیگی رہنماﺅں کی جانب سے پریس کانفرنس کر کے کہا گیا تھا کہ حسن عسکری کے بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نام کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن اس فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ الیکشن کمیشن کے نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلے نے پنجاب میں الیکشن کومشکوک بنا دیا ہے۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت کی ایما پر نہیں بلکہ میرٹ پر فیصلے کرتا ہے۔ انہوں کہا کہ سیاسی جماعتیں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلہ کرنے میں ناکام ہوئیں تو آئین کے تحت الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر فیصلہ کیا ،کسی بھی جماعت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر بے جا تنقید مناسب نہیں ہے۔