counter easy hit

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات 2018 ماتحت عدلیہ کے زیر نگرانی کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات 2018 ماتحت عدلیہ کے زیر نگرانی کرائے جائیں گے۔

The Election Commission has decided that the general elections 2018 will be made under the subordinate judiciaryاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات 2018 ماتحت عدلیہ کے زیر نگرانی کرائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ماتحت عدلیہ سے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو خطوط ارسال کر دیا گئے ہیں اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ، سیشن ججوں، ایڈیشنل سیشن ججوں، سینئر سول ججوں اور سول ججوں کے ناموں کی فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ اقدام الیکشن ایکٹ 2017ء کے آرٹیکل سی-1 اور 1 کی ذیلی شقوں 50 اور 52 کے تحت اٹھایا گیا ہے۔