yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نوازالدین صدیقی پر’منٹو‘ کے باغیانہ انداز کا اثر

Web Editor May 13, 2018May 13, 2018 1 min read
The effect of the rebels' rebellion over 'Pervezuddin Siddiqui'
Share this:
بولی وڈ کی آنے والی بائیوگرافی فلم ’منٹو‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں منفرد اداکاری سے مداحوں کو سحر میں جکڑنے والے نوازالدین صدیقی کو ’منٹو‘ کے باغیانہ انداز کے اثر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

The effect of the rebels' rebellion over 'Pervezuddin Siddiqui'ایک منٹ 30 سیکنڈ سے بھی کم دورانیہ کا ٹیزر ٹریلر ایک ایسے موقع پر جاری کیا گیا، جب کہ اس فلم کو ’کانز‘ فلمی میلے میں خصوصی طور پر دکھایا جائے گا۔

فلم کی ٹیم 12 مئی کو ہی فرانس کے شہر کانز پہنچ چکی تھی، جہاں فلم کی خصوصی اسکریننگ کی جائے گی۔

، جس کی ویڈیو نوازالدین نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ش

نوازالدین صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی ’منٹو‘ ٹیزر کی ویڈیو تکنیکی وجوہات کی بناء پر ڈیلیٹ ہوگئی، تاہم ٹیزر کی ویڈیو کو دیگر افراد نے بھی اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر ڈاؤن لوڈ کیا۔

پہلے ٹیزر ٹریلر میں ’منٹو‘ کی زندگی کا تقسیم برصغیر سے قبل کا حصہ دکھایا گیا ہے، جس میں متحدہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں رہائش پذیر تھے۔

ٹیزر ٹریلر میں نوازالدین صدیقی کو سعادت حسن منٹو کے باغیانہ انداز کے اثر میں دیکھا جاسکتا ہے، وہ غصے اور منفرد انداز سے اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔اداکارہ رسیکا دگل منٹو کی بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ

پہلے ہی ٹیزر میں ’منٹو‘ پر ان کے شہرہ آفاق افسانے ’ٹھنڈا گوشت‘ کی وجہ سے ان پر مقدمہ درج ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ انہیں مقدمات کی وجہ سے عدالت میں بھی پیش ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نواز الدین صدیقی برصغیر کے بڑے افسانہ نگار کی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوتے ہوئے معزز جج کو بتاتے ہیں کہ وہ وہی لکھتے ہیں، جو سماج میں دیکھتے ہیں، وہ اپنی کہانیوں کو سماج کا آئینہ سمجھتے ہیں۔

ٹریلر میں منٹو کی خاندانی زندگی کو بھی دکھایا گیا ہے، جو مشکلات اور پریشانیوں کا شکار دکھائی دیتی ہے۔

ٹریلر میں منٹو اپنی اہلیہ کو کہتے نظر آتے ہیں کہ اگر وہ افسانے نہیں لکھیں گے تو بھوک مریں گے، جس پر ان کی اہلیہ انہیں کہتی ہیں کہ ان کے افسانے لکھنے کی وجہ سے ہی ان کے گھر والے بھوک مر رہے ہیں۔

نوازالدین صدیقی کو ’منٹو‘ کے روپ میں دکھاتے ہوئے انہیں ایک ہاتھ میں شراب کی بوتل تو دوسرے ہاتھ میں قلم اور کاغذ تھامے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس فلم میں جہاں نوازالدین صدیقی ’سعادت حسن منٹو‘ کے روپ میں نظر آئیں گے، وہیں اداکارہ رسیکا دگل ان کی اہلیہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

فلم کی ہدایات معروف اداکارہ نندیتا داس نے دی ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول، رشی کپور، طاہر راج اور روئے سنیال بھی نظر آئیں گے۔

فلم کو اگرچہ کانز میں خصوصی طور پر دکھایا جائے گا، تاہم اس کی پاکستان و بھارت میں نمائش کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ امکان ہے کہ فلم کو عیدالفطر کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔

’سعادت حسن منٹو‘ پر بننے والی یہ پہلی بولی وڈ فلم ہے، اس سے قبل 2015 پاکستان میں بھی ان کی زندگی پر ’منٹو‘ نام سے ہی فلم بنائی جا چکی ہے۔

پاکستانی فلم ’منٹو‘ میں ان کا کردار سرمد کھوسٹ نے ادا کیا تھا، جب کہ اس میں ثانیہ سعید، صبا قمر، ماہرہ خان، فیصل قریشی اور ہمایوں سعید سمیت دیگر اداکاروں نے جلوے دکھائے تھے۔

فلم کی ہدایات بھی سرمد کھوسٹ نے دی تھیں، فلم نے نہ صرف اچھے تجزیے بٹورے تھے، بلکہ اچھی کمائی کرنے میں بھی کامیاب گئی تھی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Opposition reaction to Nawaz Sharif's statement
Previous Post نواز شریف کے بیان پر اپوزیشن کا ردِ عمل
Next Post ماہرہ خان نے کانز میں شاندار ڈیبیو سے دل جیت لیے
Maheera Khan won the heartbeat from Debble in Great Britain

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.