counter easy hit

دبئی میں پاکستانی ڈرائیور کا شاندار کارنامہ، مسافر کو بھولی ہوئی بھاری رقم لوٹا دی

The driver marvel

The driver marvel

29 سالہ ، زاہد علی جو کہ دبئی میں بس ڈرائیور ہے ، متعدد بار لوگوں کی بس میں بھولی ہوئی قیمتی چیزیں اور رقم واپس کر چکا ہے
دبئی (یس اُردو) دبئی میں موجود پاکستانی ڈرائیور نے مسافر کو 52,000 درہم واپس کر دیے جو وہ سفر کے دوران بھول گیا تھا ۔پاکستانی ڈرائیور نے مسافروں کی بھولی ہوئی رقم اور قیمتی چیزیں تیسری بار لوٹائی ہیں ۔
29 سالہ ، زاہد علی کو فروری میں روز مرہ سفر کے دوران ایک بیگ ملا جس میں رقم موجود تھی جو کہ ایک مسافر بس سے اترتے ہوئے بھول گیا تھا ۔ زاہد علی کے نیک کام کو سراہتے ہوئے دبئی بس فری ایئر زون کی طرف سے سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ۔زاہد علی کو دبئی پولیس کی طرف سے ایک چینی تاجر کی قیمتی رقم لوٹانے کے اعتراف میں بھی انعام سے نوازا گیا ۔زاہد جو کہ تین بچوں کا پاب ہے اس کا کہنا ہے کہ اسے اس انعام کی ضرورت نہیں لیکن وہ مسافروں کے اصرار پر اسے اپنے پاس رکھ لیتا ہے ۔زاہد علی کو دوران سفر مسافروں کی طرف سے بھولا ہوا کوئی بھی بیگ یا قیمتی چیز ملتی ہے تو وہ فوراً اسے اعلیٰ حکام کے حوالے کر دیتا ہے ، علی کا کہنا تھا کہ بیگ میں بعض اوقات مسافروں کی قیمتی چیزیں اور پاسپورٹ ہوتا ہے ۔زاہد علی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ یہ تمام باتیں شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ دوسرے لوگوں میں بھی نیکی کا جذبہ اور لوگوں کی مدد کرنے کا شعور بیدار ہواور وہ بھی دوسروں کی مدد کرتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔